جسٹس مسرت ہلالی، پشاور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس بن گئیں

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) جسٹس مسرت ہلالی نے پشاور ہائی کورٹ کی قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا جس کے بعد وہ خیبرپختونخوا کی تاریخ میں اس عہدے پر پہنچنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔

گورنر ہاؤس پشاور میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں جسٹس مسرت ہلالی نے بطور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اپنے عہدہ کا حلف اٹھا یا۔

وہ عدالت کی سینئر جج ہیں اور جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی جانب سے باقاعدہ چیف جسٹس کے تقرر تک اس عہدے پر کام کریں گی۔

اگر جسٹس مسرت ہلالی کا پشاور ہائی کورٹ کی ریگولر چیف جسٹس کے طور پر تقرر ہوا تو وہ کسی بھی ہائی کورٹ میں اس عہدے پر کام کرنے والی دوسری خاتون جج ہوں گی، اس سے قبلجسٹس سیدہ طاہرہ صفدر کو 2018 میں بلوچستان ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مقرر کیا گیا تھا۔

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے جسٹس مسرت ہلالی سے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ان کےعہدے کاحلف لیا اور انہیں نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تقریب حلف برداری میں پشاور ہائی کورٹ کے ججز، وکلا، نگران صوبائی وزرا فضل الٰہی، فیروز جمال شاہ، عدنان جلیل، شاہد خٹک، حامد شاہ،معاون خصوصی پیر ہارون شاہ، چیف سیکریٹری ندیم اسلم چوہدری، آئی جی پولیس اختر حیات خان، سیکریٹری قانون مسعود نے شرکت کی۔

8 اگست 1961 میں پشاور میں پیدا ہونے والی جسٹس مسرت ہلالی نے خیبر لا کالج سے قانون کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد 1983 میں وکالت کا آغاز کیا۔

1988 میں انہوں نے ہائی کورٹ جبکہ 2006 میں سپریم کورٹ کا لائسنس بھی حاصل کر لیا۔

2013 میں وہ پشاور ہائی کورٹ کی ایڈیشنل جج تعینات ہوئیں اور 2014 میں مستقل جج بن گئیں۔

جسٹس مسرت ہلالی 2007 کی وکلا تحریک میں بھرپور طور پر سرگرم رہیں اور احتجاجی مظاہروں میں مرد وکلا کے شانہ بشانہ شرکت کرتی رہیں۔

اس کے علاوہ انہیں پشاور ہائی کورٹ بار کی نائب صدر، سیکریٹری، خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل، پہلی صوبائی محتسب کے عہدوں پر فائز رہنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

پشاور ہائی کورٹ کی خواتین وکلا نے جسٹس مسرت ہلالی کی پہلی خاتون قائم قام چیف جسٹس ہائی کورٹ کے عہدے پر تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا۔

مشہور خبریں۔

پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کے لئے حکومت کا اہم قدم

?️ 16 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے ملک کو پولیو سے پاک کرنے

عراق کے وزیر اعظم کے خلاف شکایت درج

?️ 13 اگست 2022سچ خبریں:    عراقی صحافی زہیر قاسم حسن نے ملک کے وزیر

نیتن یاہو کے خلاف صہیونیوں کا غصہ اور چیخیں؛ وجہ ؟

?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی اور امریکی ذرائع ابلاغ کی ایک بڑی تعداد کے

ڈالر کی غیرقانونی تجارت کےخلاف اقدامات سے پاکستان کی ترسیلات زر بڑھ گئیں، بلومبرگ

?️ 17 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ڈالر کی غیر

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کےخلاف مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند

?️ 23 اپریل 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف

اسموگ کے خلاف اقدامات ناکافی، تعلیمی ادارے بند، تعمیرات کیوں بند نہیں ہو رہیں؟ لاہور ہائیکورٹ

?️ 11 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ اسموگ کے

وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کہاں جمع کروائے جاتے ہیں؟

?️ 21 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) معاون خصوصی سیاسی امور شہباز گل نے کہا

غزہ جنگ کے بعد نیتن یاہو کے خیالی منصوبے پر ردعمل

?️ 25 فروری 2024سچ خبریں:فلسطین نے غزہ کے بارے میں نیتن یاہو کی دستاویز کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے