?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ میں تبدیلی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنا وقت پورا کروں گا،کسی کی خواہش پر میں کہیں نہیں جاؤں گا، جب تک پارٹی چاہے گی عہدے پر باقی رہوں گا، جنہیں غلط فہمیاں ہوئی ہیں وہ انہیں دور کر لیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ غلط فہمی دور کرلیں، میں پانچ سال پورے کروں گا اور کسی کی خواہش پر کہیں نہیں جاؤں گا، جب تک پارٹی قیادت چاہے گی عہدے پر رہوں گا۔وزیراعلیٰ نے اعجاز جکھرانی کی گرفتاری کے لیے نیب چھاپوں کو نامناسب قرا ر دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں اچانک چھاپا مارا جاتا ہے،کہیں اور عدالت کا حکم آتا ہےکہ دس دن پہلے بتائیں۔
مراد علی شاہ نے سندھ میں اپوزیشن کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے کے وقت اپوزیشن نے بہت شور ڈالا، بجٹ تقریر کے وقت خود اپوزیشن سے رابطہ کیا، اسمبلی میں 4 دن تک بڑے اچھے ماحول میں کام ہوا لیکن پانچویں دن اپوزیشن کی ایک جماعت نے شور شرابا کیا۔
اپوزیشن حکومت کو تقریر کرنے کا موقع نہیں دے رہی تھی، اسپیکر نے پانچویں دن اپوزیشن کو بلاکرکہا کہ کارروائی کو بہتر ماحول میں چلایا جائے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اراکین نے بدتمیزی کی اور اسمبلی کا ماحول خراب کیا جس پر اسپیکر نے ایکشن لیا۔
مشہور خبریں۔
امارات غزہ میں جنگ بندی کی کوشش میں
?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں:پیر کی شام کو ہونے والے اجلاس میں اقوام متحدہ کی
اکتوبر
تل ابیب 8 محاذوں سے محاصرے میں
?️ 13 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کی جارحیت اور اس پٹی
مئی
ہم فلسطینی قیدیوں کی حوالگی میں تاخیر کریں گے: اسرائیل
?️ 1 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے کہا کہ نیتن یاہو
فروری
سعودی عرب میں طاقت کی لڑائی جاری
?️ 22 اپریل 2021سچ خبریں:سعودی اپوزیشن ذرائع نے سابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن
اپریل
مرگی قابل علاج مرض ہے، ڈاکٹر خالد محمود
?️ 9 فروری 2021لاہور {سچ خبریں} پاکستان میں مرگی کے مرض میں 20 لاکھ سے
فروری
فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی پر یو ای اے کے سفیر کا بیان؛ٹرمپ بھی حیران
?️ 16 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں متحدہ عرب امارات
فروری
ہندوستان کا نام بدل کر "بہارت” کر دیا گیا ہے
?️ 5 ستمبر 2023سچ خبریں: بھارتی میڈیا نے اعلان کیا کہ ملک کی حکومت جلد
ستمبر
پاکستان نے افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم کر لیا
?️ 3 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار
ستمبر