جب بھی دھرتی ماں کو ضرورت پڑی جان لڑادیں گے۔ صدرِ مملکت

آصف زرداری

?️

گڑھی خدابخش (سچ خبریں) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جب بھی دھرتی ماں کو ضرورت ہوگی تو جان لڑادیں گے۔

گڑھی خدا بخش میں بے نظیر کی 18 ویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ تمام جیالوں کو گڑھی خدابخش میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان قیامت تک چلتا رہےگا، ہم نے فوج کا ایسا چیف بنایا جس نے بھارت کو منہ توڑجواب دیا، نریندر مودی کوپتا چل گیا جنگ کوئی کھیل نہیں ہے، پاکستانی اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں، شکر کرو ابھی ہم نے تمہارا لحاظ کیا ورنہ تمہارا وکرم جہاز بھی گرا دیتے۔

صدرِ مملکت کا کہنا تھا کہ یاد رکھو یہاں پیپلزپارٹی اور بھٹو کے وارث بیٹھے ہوئےہیں، ہم خود بھی لڑنےکو تیار ہیں، مادرِ وطن کوبچانے کے لیے یہ بھول جاؤ، روٹی ہوگی ،گولی ہوگی، یہ بھول جاؤ ہم تمہیں گولیاں ماریں گے، نریندر مودی! چار دن تمہاری ٹانگیں کھڑی نہیں ہوسکیں۔ آصف زرداری نے کہا کہ وہ دل گردہ کہاں سے لاؤگے جو ہمارے آرمی چیف، ایئرفورس چیف کا ہے، میرے ملٹری سیکرٹری نےبتایا سرجنگ شروع ہوگئی ہے، میرے ملٹری سیکرٹری نے کہا بنکر میں چلے جائیں میں نے کہا شہادت آئی تو یہاں ہی آئے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ جب بھی دھرتی ماں کو ضرورت ہوگی تو جان لڑادیں گے، میں جب جیلوں میں گیا تو کہا اِن مسائل کا خود ہی مقابلہ کروں گا، پیپلزپارٹی دشمنوں کے لیے تنہا ہی کافی ہے، جہاں بی بی نےکہا تھا وہاں پر جھنڈا لگایا تھا۔ صدرِ مملکت نے مزید کہا کہ ہم کسی ملک سے لڑنا نہیں چاہتے،اگر کوئی ہمارے گریبان میں ہاتھ ڈالے گا توبھارت کی طرح اسے ماریں گے، ہمارا ایسا چیف بیٹھا ہےجو ان کو چنےچبا دے گا۔

مشہور خبریں۔

جرائم کرنا اور انکار کردینا؛صیہونیوں کا وطیرہ

?️ 17 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت نے ایک بار پھر فلسطینی صحافی شیرین ابو عاقلہ

کیا حزب اللہ اپنی پوری طاقت کے ساتھ اسرائیل سے لڑ رہی ہے؟

?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: جنوبی لبنان میں آج ہونے والی زمینی جھڑپوں میں صیہونی

غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات کہاں پہنچے؟

?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: بعض ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ

الجزائر کے انتخابی نتائج کا اعلان، قومی لبریشن فرنٹ نے 105 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی

?️ 16 جون 2021الجزائر (سچ خبریں) الجزائر کے پارلیمانی انتخابات کے نتائج کا اعلان ہوگیا

امریکا نے دہشت گرد ریاست اسرائیل کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا

?️ 7 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکا نے دہشت گرد ریاست اسرائیل کی مکمل حمایت کا

پاکستان نے اپنی ائیر لائنز میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا

?️ 26 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ایک اور مقامی نجی

جھلسی ہوئی زمین کی حکمت عملی

?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ تقریباً 11 ماہ

معاون خصوصی کی محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کی یقین دہانی

?️ 2 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی اور پاکستان علماء کونسل کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے