?️
کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ تھانوں کی مرضی کے بغیر جرم نہیں پنپ سکتا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی اچھا اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) بھی ہو تھانے میں تو وہ بھی کچھ نہیں کرسکتا اس لیے کہ یہ پورا نیٹ ورک ہے کرپشن کا، جو لوگ ان کو مسلط کرتے ہیں وہ سب سے بڑے ذمہ دار ہیں تباہی کے، اس لیے اب عوام کو نکلنا پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے بازاروں میں اور محلوں میں نوجوانوں کو اسلحہ دیں گے اور اپنا تحفظ پھر خود کریں گر، نا آئیں پولیس یا رینجرز والے کہ رکاوٹیں ہٹاؤ، آپ ہمیں کہتے ہیں کہ قانون ہاتھ میں نا لیں تو جس کے ہاتھوں میں قانون ہے وہ قانون نافذ کیوں نہیں کرتے؟ وہ ڈاکوؤں کی سرپرستی کیوں کر رہے ہیں؟ ہمیں غیر محفوظ کیوں بنایا ہوا ہے؟
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہمیں مسئلہ بتائیں ہم تعاون کریں گے، ہمارے ٹیکس سے تمام ادارے چلتے ہیں اور ہم ہی غیر محفوظ رہیں تو یہ نہیں ہوگا، پیپلز پارٹی کی حکومت کا سولہواں سال ہے تو انہوں نے کیا کیا ہے؟ یہاں آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ اگر حکومت قبلہ درست نہیں کرے گی تو ایک بڑی تحریک چلانی پڑے گی کیونکہ ہماری جان و مال کی قیمت نہیں ہے، ہم کیا کریں ؟ اب عوام کو بیدار ہونا پڑے گا اور جماعت اسلامی ایک واضح لائن بتائے گی کہ کیسے ان معاملات کو درست کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کہ کاسمیٹک قسم کے اقدامات سے کام نہیں چلے گا کہ ایس ایچ او کو معطل کردیا اور ہوگیا، وزیر داخلہ بتائیں کے ایس ایچ او ہیں کون کون؟ پولیس کی حالت کیا ہے؟ ان کی تربیت کیا ہے؟ کتنے وی آئی پی ڈیوٹی پر ہیں؟
انہوں نے مطالبہ کیا کہ جو کراچی کا رہائشی ہے اسے کراچی پولیس میں ترجیح ملنی چاہیے، پولیس کی تربیت ہونی چاہیے، منتخب لوگوں کو بااختیار بنانا چاہیے تو پولیس کے نظام میں چیزیں بہتر ہوجائیں گی، جو بات عوام کو کرنی ہے وہ حکمران کرتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
سوات دھماکوں میں دہشت گردی کے کوئی ثبوت نہیں ملے، رپورٹ
?️ 1 مئی 2023سوات: (سچ خبریں) فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی جانب سے پیش کی گئی
مئی
پاکستان میں پیٹرول اب بھی سستا ہے: وزیر خزانہ
?️ 1 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ
اکتوبر
سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں اعلیٰ عدلیہ کے ججز کیخلاف 19 شکایات سماعت کیلئے منظور
?️ 12 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی
جولائی
نصف صدی بعد پہلی بار نجی کمپنی کے خلائی مشن کی چاند پر کامیاب لینڈنگ
?️ 24 فروری 2024سچ خبریں: نصف صدی سے زائد عرصے بعد پہلی بار امریکی نجی
فروری
امریکہ میں تاریخی قتلوں کے پوشیدہ اور آشکار راز؛ لنکن سے کینیڈی تک
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں:امریکی تاریخ میں چار صدور – ابراہم لنکن، جیمز گارفیلڈ، ولیم
فروری
فواد چوہدری کا تیل کی قیمتوں کے حوالے سے اہم بیان
?️ 16 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری پاکستان میں
ستمبر
لاشوں پر نیتن یاہو کی سیاست
?️ 6 جون 2025سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو دو صہیونی قیدیوں کی لاشوں
جون
نتین یاہو بائیڈن سے بات کیوں نہیں کر رہے ہیں؟
?️ 12 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم کا دعویٰ ہے کہ حماس کی کاروائیوں
فروری