🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آج بھی ویڈیو لنک کے ذریعے پیش نہ کیا جا سکا، الیکشن کمیشن نے اڈیالہ جیل حکام سے جواب طلب کر لیا۔
میڈیا کے مطابق عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔
بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش نہ کیا جا سکا، عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر کمیشن نے بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک سے حاضری کا حکم دیا تھا، ممبر سندھ نے استفسار کیا کہ کیا ویڈیو لنک سے حاضری کا بندوبست ہوا؟
الیکشن کمیشن کے حکام نے بتایا کہ ہماری طرف سے انتظامات مکمل ہیں، جیل کی طرف سے ویڈیو لنک ایکٹیو نہیں ہوا، ہمارا عملہ وہاں موجود ہے، جیمرز کی وجہ سے رابطہ نہیں ہو رہا، جیل حکام تعاون نہیں کر رہے۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک پر نہیں آنے دیا جائے گا، بانی پی ٹی آئی کی تصویر اور بیان چلانے ہر غیر اعلانیہ پابندی ہے، اگر ویڈیو لنک سے حاضری نہیں ہوتی تو کمیشن بانی پی ٹی آئی کو یہاں طلب کرے۔
وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ کوئی تکنیکی مسئلہ ہو سکتا ہے، پیش نہ کرنا دانستہ نہیں لگتا، ملزم کی حاضری کے بغیر شواہد ریکارڈ نہیں ہو سکتے۔
بانی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے، کمیشن اب جانے دے، کیس کو ڈراپ کر دیں۔
ممبر الیکشن کمیشن سندھ نے کہا کہ آپ تو کیس لڑ رہے ہیں، ہم کیسے ڈراپ کر دیں۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ جیل حکام کے عدم تعاون پر بھی توہین کا کیس بنتا ہے، الیکشن کمیشن نے جیل حکام سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 15 جنوری تک ملتوی کردی۔
اگست 2022 میں الیکشن کمیش نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو مختلف جلسوں، پریس کانفرنسز اور متعدد انٹرویوز کے دوران الزمات عائد کرنے پر الیکشن کمیشن کی توہین اور ساتھ ہی عمران خان کو توہین چیف الیکشن کمشنر کا نوٹس بھی جاری کیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے نوٹس میں عمران خان کے مختلف بیانات، تقاریر، پریس کانفرنسز کے دوران اپنے خلاف عائد ہونے والے بے بنیاد الزامات اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کے خلاف استعمال ہونے والے الفاظ، غلط بیانات و من گھڑت الزامات کا ذکر کرتے ہوئے عمران خان کو 30 اگست کو اپنے جواب کے ساتھ کمیشن میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا تھا۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ کمیشن نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو توہین الیکشن کمیشن کے نوٹسز جاری کیے ہیں اور کہا گیا ہے کہ 30 اگست کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہوں۔
نوٹس میں کہا گیا تھا کہ پیمرا کے ریکارڈ کے مطابق عمران خان نے 11 مئی، 16 مئی، 29 جون، 19، 20 جولائی اور 7 اگست کو اپنی تقاریر، پریس کانفرنسز اور بیانات میں الیکشن کمیشن کے خلاف مضحکہ خیز اور غیر پارلیمانی زبان استعمال کی، توہین آمیز بیانات دیے اور بے بنیاد الزامات عائد کیے جو براہ راست مرکزی ٹی وی چینلز پر نشر ہوئے۔
الیکشن کمیشن نے عمران خان کو مخاطب کرکے نوٹس میں مزید کہا تھا کہ آپ نے 12 جولائی کو بھکر میں ہونے والے جلسے میں خطاب کیا جو ’اے آر وائی‘ پر نشر ہوا اور ساتھ ہی اگلے دن روزنامہ ’ڈان‘ میں شائع ہوا، جس میں آپ نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف توہین آمیز باتیں کیں اور ان پر من گھڑت الزامات عائد کیے۔
مشہور خبریں۔
الیکشن ایکٹ میں ترمیم کےخلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت 4 دسمبر کو ہوگی
🗓️ 1 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کا 6 رکنی آئینی بینچ
دسمبر
عام انتخابات: الیکشن میں حصہ لینے کیلئے امیدوار کی بنیادی اہلیت کی تفصیلات جاری
🗓️ 19 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں عام انتخابات کےسلسلےمیں کاغذات نامزدگی کی
دسمبر
مغرب نے اپنی بقا کے لیے جنگ کی پالیسی اپنا رکھی ہے:بشار الاسد
🗓️ 26 نومبر 2022سچ خبریں:شام کے صدر نے بیلاروس کے وزیر اعظم سے ملاقات میں
نومبر
G7 کے رکن ممالک کی لبنان میں جنگ بندی کی حمایت اور نیتن یاہو کے خلاف عدالت کے حکم پر خاموشی
🗓️ 27 نومبر 2024سچ خبریں:G7 کے رکن ممالک کے وزراء خارجہ نے لبنان میں جنگ
نومبر
روس کے خلاف مغربی پابندیاں کیوں کام نہیں کرتی؟
🗓️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں:ماڈرن ڈپلومیسی نیوز سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں روس کے
ستمبر
ایران کا ٹرمپ کے خط کے تمام پیراگراف کا مناسب زبان میں جواب
🗓️ 30 مارچ 2025سچ خبریں: عربی میڈیا نے بعض باخبر ایرانی ذرائع کا حوالہ دیتے
مارچ
غزہ کے خلاف جنگی جرائم میں صیہونیوں کا ساتھ کون کون دیتا ہے؟
🗓️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ میں جنگ بندی کے قیام کی قرارداد بدھ کو
دسمبر
اداریہ: نتائج میں بے ضابطگیوں پر الیکشن کمشین کو فوری ایکشن لینا چاہیے
🗓️ 12 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)حکومت کی تشکیل کےلیے بند دروازوں کے پیچھے مذاکرات
فروری