?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں تنخواہ دار طبقے کیلئے خودکار ٹیکس فائلنگ کا نظام متعارف کروا دیا گیا۔ ڈان نیوز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس فائل کرنے کے عمل کو آسان بنانے کے اقدام کے تحت ایک نیا انٹرایکٹو ریٹرن فارم متعارف کروایا ہے جس میں ایک خودکار نظام شامل ہوگا جو خریداریوں، اثاثوں کی تفصیلات اور ذرائع پر ہونے والی ٹیکس کٹوتیوں سے متعلق معلومات کو بغیر کسی رکاوٹ کے اکٹھا کرے گا جس کے نتیجے میں ایک مکمل شدہ واحد فارم ریٹرن تیار ہوگا۔
بتایا گیا ہے کہ یہ نیا ریٹرن فارم فی الحال انگریزی زبان میں دستیاب ہے، جس کا اردو ورژن اس ماہ کے آخر تک جاری کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں یہ فارم 2 علاقائی زبانوں سندھی اور پشتو میں بھی دستیاب ہوگا، پنجابی اور بلوچی میں بھی جلد ہی متبادل ورژنز متعارف کروائے جائیں گے، یہ نیا ریٹرن فارم 8 ڈیجیٹل ونڈوز پر مشتمل ہے جن میں ہر ایک میں ایک ان پٹ کالم ہوگا، یہ عمل مرحلہ وار ہوگا اور ہر سکرین پر ایک سوالات پر مشتمل مرحلہ ہوگا جو صارفین کو ٹیکس فائل کرنے کے عمل میں رہنمائی فراہم کرے گا۔
معلوم ہوا ہے کہ پہلی ونڈو میں آجر یعنی ایمپلائر کا نام درج کرنے سے ذرائع پر کٹوتی شدہ ٹیکس کی تفصیلات خود بخود ظاہر ہوں گی، کمپیوٹرائزڈ آئی ڈی کارڈ نمبر کی بنیاد پر کٹوتی شدہ تمام ودہولڈنگ ٹیکسز بھی فارم میں خودکار طریقے سے شامل ہو جائیں گے، بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات درج کرنے سے فارم پر اکاؤنٹ میں موجود کلوزنگ رقم ظاہر ہوگی، فائلر کے سی این آئی سی سے منسلک رجسٹرڈ خریداریوں کی تفصیلات بھی خود بخود ظاہر ہو جائیں گی جس سے ڈیٹا انٹری کا عمل ہموار اور دستی ان پٹ کم سے کم ہو جائے گا۔
بتایا جارہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ایف بی آر کو اردو میں ڈیجیٹل انوائسنگ کا نظام متعارف کروانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس اصلاحات کا مقصد شہریوں کو سہولت فراہم کرنا ہونا چاہیئے، ایف بی آر تنخواہ دار افراد کے لیے 50 ہزار روپے سے کم کے انکم ٹیکس ریفنڈز ایک ماہ کے اندر جاری کرے، اس ہدایت کے تحت کل 10 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کیے جائیں گے، وزیر اعظم نے ایف بی آر کو ایک ہیلپ لائن قائم کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ ٹیکس فائلنگ کے عمل میں معاونت فراہم کی جا سکے۔
مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کی عدالتی بغاوت کی نئی چال
?️ 16 اگست 2023سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں سیاسی تعطل، معاشی بحران اور بڑے پیمانے
اگست
او آئی سی نے مصنوعی ذہانت میں تعاون کا معاہدہ منظور کرلیا
?️ 21 مئی 2025سچ خبریں: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے منگل کے روز
مئی
سعودی عرب عزت کے ساتھ یمن جنگ سے نکلنے کے درپے
?️ 8 جون 2021سچ خبریں:یمنی قومی نجات حکومت کے وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں
جون
ہیرس کا ٹرمپ سے عجیب مطالبہ
?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: کمالا ہیرس نے اپنی صحت کی سرٹیفکیٹ جاری کرتے ہوئے
اکتوبر
کابل سے یوکرائنی طیارہ اغوا ہونےکی تردید
?️ 24 اگست 2021سچ خبریں:یوکرین کی وزارت خارجہ کے ترجمان اولیگ نیکولینکو نے ان خبروں
اگست
ملک میں کورونا کا قہر جاری 113 نئے کیسز سامنے آگئے
?️ 5 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے ایس
مئی
روس یوکرین تنازعہ کیسے حل ہو سکتا ہے پاکستان نے فارمولا دے دیا۔
?️ 3 مارچ 2022 روس یوکرین تنازعہ کیسے حل ہو سکتا پاکستان نے فارمولا دے دیا
مارچ
دودھ کے چند قطرے نہ ملنے سے غزہ میں چار ماہ کی بچی کی موت
?️ 4 مئی 2025 سچ خبریں:چار ماہ کی فلسطینی نوزائیدہ جنان غزہ میں بھوک کے
مئی