ترسیلات زر میں اضافے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہزار 500 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ

?️

کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں ایک ہزار 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہزار 536 پوائنٹس یا 1.34 فیصد اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 16 ہزار 390 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز ایک لاکھ 14 ہزار 853 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

چیز سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف ایم فاروق نے کہا کہ امریکا کی جانب سے چین کے علاوہ باقی تمام ممالک کے لیے ٹیرف میں رعایت کے اعلان سے مارکیٹ کو ریلیف ملا، امریکی اقدام سے عالمی سطح پر بہتری دیکھی جارہی ہے۔

انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ مقامی طور پر مارچ کے دوران ترسیلات زر کی مد میں 4 ارب ڈالر سے زائد کی وصولی نے مارکیٹ کے جذبات کو تقویت دی۔

انہوں نے کہا کہ افراط زر کی توقعات میں گزشتہ ماہ کے دوران کمی آئی ہے، جس کی وجہ سے مستقبل قریب میں شرح سود میں کمی کی توقع کی جارہی ہے۔

یوسف ایم فاروق نے کہا کہ شرح سود میں کمی سے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل نے بھی تیزی کی رفتار کو توقع سے بہتر ترسیلات زر کی وجہ قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ، آج علاقائی مارکیٹوں میں اضافے کے ساتھ، مقامی سرمایہ کاروں نے بھی نئی پوزیشنیں لینا شروع کردی ہیں۔

اے کے ڈی سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ اویس اشرف کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے باہمی محصولات کو عارضی طور پر معطل کرنے اور ٹیلی کام سے متعلق درآمدات پر استثنیٰ کے بعد سرمایہ کاروں کی توجہ بہتری کی جانب لوٹ آئی ہے۔

اویس اشرف نے مارچ کے دوران ترسیلات زر میں اضافے کی وجہ بھی بتائی۔

انہوں نے کہا کہ اپریل میں متوقع افراط زر کی شرح 1.0 فیصد سے کم رہنے کا امکان ہے، جس کی وجہ عید کے بعد قیمتوں میں نرمی اور تیل کی قیمتوں میں کمی ہے، جس نے شرح سود میں ممکنہ کمی کی گنجائش پیدا کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فکسڈ انکم کے منافع میں کمی اور اجناس کی قیمتوں میں نرمی کے ساتھ، ایکویٹیز توجہ کا مرکز رہنے کا امکان ہے، ہم تجویز کرتے ہیں کہ مالیاتی نرمی اور اجناس کی قیمتوں سے فائدہ اٹھانے کے علاوہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار اسٹاک کو ہدف بنایا جائے۔

مشہور خبریں۔

کیا بائیڈن ہیریس کے حق میں الیکشن سے دستبردار ہوں گے ؟

?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: نوبل انعام یافتہ نے امریکی صدر سے کہا کہ وہ

یوکرین کو دور تک مار کرنے والے امریکی ہتھیاروں کی اجازت دینے پر فرانس کا ردعمل

?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں:فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے امریکی صدر جو بائیڈن کے

کیا حماس کی سرنگوں نے کام کیا؟

?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں:جنگ امریکن فارن پالیسی میگزین نے غزہ کے خلاف جنگ سے

اعظم سواتی متنازع ٹوئٹ کیس: کسی سیاسی شخصیت کا بیان مسلح افواج پر اثر انداز نہیں ہوسکتا

?️ 19 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف ٹوئٹ

44 سال بعد شہید صدر کے قاتل کی پہچان

?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: شہید محمد باقر الصدر کے قتل کے مرکزی ملزم سعدون

آزاد کشمیر کے مسائل کے حل کیلئے 23 ارب روپے منظور، بجلی اور روٹی کی قیمتوں میں کمی

?️ 13 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے مسائل کے

گیلنٹ کے خطرناک تبصرے

?️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کو

میکرون اور ان کی اہلیہ کی لڑائی کا ہونٹ پڑھنا؛ بریگزٹ: باہر نکل جاؤ، ہارنے والے!

?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: مغربی میڈیا نے ہونٹ ریڈنگ کے ماہرین کی رپورٹس کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے