?️
اسلام آباد(سچ خبریں)جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ امریکہ کو اڈے دینے پر وزیراعظم نے ’ایبسولوٹلی ناٹ‘ کہا تھا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف جو فضا بن گئی ہے وہ ان کی جانب سے عالمی طاقتوں کو ’ایبسولوٹلی ناٹ‘ یعنی ’قطعاً نہیں‘ کہنے کا نتیجہ ہے۔شہباز گل نے کہا ’جب وزیراعظم سے پوچھا گیا کہ امریکہ کو اڈے دیں گے یا نہیں، تو انہوں نے کہا ایبسولوٹلی ناٹ۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم دنیا سے جب بھی کوئی آزاد قیادت کھڑی ہوئی ہے اس کے ساتھ کیا کیا گیا، وہ سب کو پتہ ہے۔
شہباز گل کے بقول ’16 جون کو جب عمران خان نے ایبسولوٹلی ناٹ کہا تھا اسی دن لکھا گیا تھا کہ اس کی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔شہباز گل کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خودداری کے ساتھ ایبسولوٹلی ناٹ یعنی قطعاً نہیں کہا تھا۔
انہوں نے فواد چوہدری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وزارعت نے 23 مارچ کو شاندار ترانہ دکھایا ’ہم مصطفوی ہیں۔‘
’اس میں آپ نے وہ تمام کلپ دیکھے، جس میں کسی نے ایبسولوٹلی ناٹ یا اس کے قریب ترین کوئی بات کہی تھی اس کا کیا حشر ہوا۔‘
شہباز گل نے بلاول بھٹو کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کل انہوں نے خود کہہ دیا کہ وہ پی ڈی ایم کا نہیں بلکہ لارجر اپوزیشن الائنس کا حصہ ہیں، جس سے سب کو کریک نظر آ گیا۔
شہباز شریف کے مطابق ’پی ڈی ایم ہو یا لارجر اپوزیشن، ان کے پاس ایسا کوئی بندہ نہیں ہے جو عمران خان پر حملہ کر سکے۔‘
شہباز شریف نے کسی کا نام لیے بغیر منحرف ارکان کو چوہے قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگوں کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ غلط تھا۔
ان کے مطابق ’یہ لوگ جب تحریک انصاف کے ٹکٹ کے بغیر کھڑے ہوئے تھے تو انہیں کونسلر کا الیکشن جیتنے کے لیے ووٹ بھی نہیں ملے تھے۔


مشہور خبریں۔
خطے کی بدلتی صورتحال ہمارے عزم کا امتحان ہے: وزیر اعظم
?️ 14 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں یوم آزادی کی تقریبات جاری
اگست
برطانیہ کو غیر یقینی مستقبل کا سامنا
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:ایک سابق برطانوی سفارت کار نے کہا کہ اس ملک کو
ستمبر
مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات ہیں بھارت اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں فوجی کارروائی کر سکتاہے، عطاء اللہ تارڑ
?️ 30 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا
اپریل
اسرائیل خطے کو جنگ میں کیوں دھکیلنا چاہتا ہے؟ لبنانی پارلیمنٹ اسپیکر کی زبانی
?️ 23 مارچ 2025 سچ خبریں:لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے کہا ہے
مارچ
بشار اسد نے اقتدار کی کرسی کیوں چھوڑ دی؟
?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں:شام کی محورِ مزاحمت سے عارضی طور پر علیحدگی کے بعد
دسمبر
مسجد الاقصی میں صہیونی اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ
?️ 21 ستمبر 2021سچ خبریں: صہیونی رہائشی قصبوں نے منگل کے روز حکومتی فوج کی
ستمبر
سعودی عرب کے ساتھ امریکی ہتھیاروں کے معاہدے پر بین الاقوامی تنقید میں اضافہ
?️ 20 ستمبر 2021 (سچ خبریں)تازہ ترین رائے شماری کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے
ستمبر
پیوٹن اور ٹرمپ کی ملاقات کا ایران-امریکہ مذاکرات پر اثر
?️ 18 اگست 2025سچ خبریں: لبنانی ماہر روسی امور، احمد الحاج علی کا کہنا ہے
اگست