تحریک انصاف کا پاک، سعودی عرب مشترکا دفاعی معاہدہ کا خیرمقدم

پی ٹی آئی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے پاک سعودی عرب مشترکہ دفاعی معاہدہ کا بھرپور خیرمقدم کیا ہے۔

پاکستان اور سعودی عرب اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کے حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق پی ٹی آئی سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی اسٹریٹجک شراکت داری کیلئے اپنے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہے، بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ پاکستان کا تصور مسلم دنیا کو متحد کرنے والے ملک کے طورپر کیا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کے لیے سعودی عرب کی حمایت کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ہم معاہدے کی مزید تفصیلات پاکستان کے لوگوں سے اشتراک کرنے کے منتظر ہیں۔ یاد رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی حالیہ سعودی عرب کے دوران محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی جس دوران دونوں رہنماؤں نے سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کیئے ، معاہدہ دونوں ممالک کی سلامتی بڑھانے اور امن کے حصول کےلیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتاہے۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دہائیوں پر محیط تاریخی شراکت داری ہے، معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینا ہے، معاہدہ کسی بھی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاع اور تحفظ کو مضبوط بنانا ہے، معاہدے کے مطابق کسی بھی ایک ملک پر جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

کیا بانی پی ٹی آئی جیل میں رہتے ہوئے پارٹی کے اختلافات ختم کر سکیں گے؟

?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: سابق وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے

امریکی F-22 لڑاکا طیارے متحدہ عرب امارات میں تعینات

?️ 13 فروری 2022سچ خبریں: امریکی F-22 لڑاکا طیاروں کے اسکواڈرن ہفتے سے ابوظہبی کے

غزہ میں بائیڈن کے دورہ مقبوضہ فلسطین کے خلاف احتجاجی ریلی

?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:   امریکی صدر جو بائیڈن کے مقبوضہ فلسطین کے دورے کی

مغربی کنارے کا انتفاضہ صیہونیوں کے لیے ڈراؤنا خواب

?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے نابلس میں دو فلسطینی نوجوانوں

مغربی میڈیا کی تحریف اور عالمی خاموشی کے خلاف یمنی مزاحمت

?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: مغربی میڈیا کی دانستہ تحریف کا حوالہ دیتے ہوئے یمنی

ٹرمپ نے وینزویلا کی کشتیوں پر حملوں کو ایک نیک عمل کیوں قرار دیا؟

?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ امریکی حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے،

ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہو رہی ہے: فرخ حبیب

?️ 11 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے

ملکہ کی آخری رسومات کے درمیان لندن میں چاقو کشی

?️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں:   لندن پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ دو افسروں کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے