?️
اسلا م آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر کی تاجر دوست ایپ میں3جون تک 23 ہزار 497 تاجروں نے رجسٹریشن کروالی، لاہور سے سب سے زیادہ 7 ہزار 297 تاجروں کی ایپ میں رجسٹریشن ہوئی ،ملک کے 6 بڑے شہروں سے رجسٹرڈ ہونے والے تاجروں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 470 ہے۔
ایف بی آر حکام کے مطابق اسلام آباد سے 2 ہزار 153 اور پشاور سے 2 ہزار 37جبکہ کراچی سے 5 ہزار 599 اور راولپنڈی سے 3 ہزار 67 اورکوئٹہ سے ایک ہزار 317 جبکہ دیگر شہروں سے 2 ہزار 27تاجر اب تک تاجر دوست سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔
ایف بی آر حکام کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یکم اپریل سے اب تک 18 ہزار سے زائد تاجر فائلرز بن چکے ہیں۔تاجر دوست ایپ کے ذریعے 14 ہزار 472 افراد فائلرز بنائے گئے۔واضح رہے کہ چند روز قبل فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے آئندہ بجٹ میں تاجر دوست ایپ میں شامل نہ ہونے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے ٹیکس قوانین میں ترامیم کا جائزہ لینا شروع کردیا تھا۔
آئندہ بجٹ میں تاجر دوست ایپ میں رجسٹرڈ نہ ہونے والے تاجروں کو نوٹس بھجوانے کی تجاویز زیر غورآئی تھی۔ تاجر دوست ایپ سے رجسٹرڈ نہ ہونے پر 10 ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔غیر رجسٹرڈ کاروبار کے خلاف انکم ٹیکس آرڈیننس سیکشن 182 کے تحت کارروائی کی جائیگی۔حکومت نے تاجر دوست ایپ کے تحت رجسٹرڈ نہ ہونے والے تاجروں پر جرمانے اور سزاﺅں کی تجاویز پر غور شروع کر دیاتھا۔ایف بی آر حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے باعث ٹیکسوں و ڈیوٹی میں رعایات و چھوٹ نہیں دی جاسکتی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مکمل ہونے والے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام میں یہ طے کیا گیا تھا کہ کسی قسم کا ترجیحی سلوک یا رعایت نہیں دی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
ایرانی صدر کے انتقال پر مودی کا اظہار تعزیت
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: ہندوستان کے وزیر اعظم نے ایران کے صدر اور ان
مئی
برطانوی کمپنی کا شیل پاکستان خریدنے میں اظہار دلچسپی
?️ 17 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) شیل پاکستان لمیٹڈ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی
اکتوبر
غاصب فوجیوں کے اہل خانہ سے صیہونی رہنماؤں کے خالی وعدے
?️ 8 جولائی 2022سچ خبریں: اسرائیلی وزیر جنگ بینی گینٹز نے دعویٰ کیا کہ تل
جولائی
شکاگو سٹی کونسل میں بھی غزہ کی حمایت
?️ 1 فروری 2024سچ خبریں: امریکہ کی ریاست الینوائے میں شکاگو سٹی کونسل نے ایک
فروری
جنین میں قدس بٹالین کی صیہونی مخالف کاروائی
?️ 3 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے نابلس، جنین اور الخلیل کے علاقوں پر حملے
جون
5 جی کے حوالے سے ماہرین نے اہم تحقیق پیش کر دی
?️ 24 مارچ 2021کینبرا(سچ خبریں)ماہرین نے 5جی کے حوالے سے اہم تحقیق پیش کر کے
مارچ
وفاقی حکومت کا ججز کے خط کے معاملے پر انکوائری کرانے کا اعلان
?️ 28 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ججز کے خط کے معاملے
مارچ
’جنہوں نے سوشل میڈیا مہم کا آغاز کیا انکا پتا لگائیں‘، جج کیخلاف مہم پر توہین عدالت کیس کی سماعت
?️ 3 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس بابر ستار کے
جون