بیٹے کی فائرنگ سے زخمی جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اللہ چل بسے

مفتی کفایت اللہ

?️

مالاکنڈ (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع ملاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ میں بیٹے کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنما مولانا کفایت اللہ انتقال کرگئے۔

رپورٹ کے مطابق جمعیت علما اسلام ضلع ملاکنڈ کے امیر مفتی کفایت اللہ چند روز قبل بیٹے کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔ مفتی کفایت اللہ پشاورکے بعد اسلام آباد کے ہسپتال میں زیر علاج تھے، مفتی کفایت اللہ کی نمازِ جنازہ رات 10 بجے ظفر پارک بٹ خیلہ میں ادا کی جائے گی۔

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی مالاکنڈ کے امیر مفتی کفایت اللہ کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کریم مرحوم کی ہمہ جہت خدمات کو شرف قبولیت عطاء فرمائے۔

ترجمان جے یو آئی کی جانب سے جاری بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مرحوم کی دعوتی اور جماعتی خدمات یاد رکھی جائیں گی، مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتا ہوں، اللہ کریم لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

چند روز قبل بیٹے کی فائرنگ سے مفتی کفایت اللہ کا ایک بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہوئے تھے جبکہ مفتی کفایت اللہ اور ان کی اہلیہ زخمی ہو گئے تھے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا، فائرنگ کے واقعے میں ان کا ایک بیٹا اور بیٹی بھی شدید زخمی ہوئے تھے۔

مشہور خبریں۔

ہمارے پاس غزہ کی پٹی کو مکمل طور پر تباہ کرنے کا آڈر: صیہونی فوج

?️ 8 اپریل 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے خبر رساں ادارے نیوز ون نے بین

آپ کی جیت ترک عوام کی شکرگزاری ہے:پیوٹن کا اردگان سے خطاب

?️ 29 مئی 2023سچ خبریں:روس کے صدر نے ترکی کے صدارتی انتخابات میں کامیابی کے

وطن واپس لوٹنے والے بیشتر افغان مہاجرین ذہنی دباؤ کا شکار

?️ 2 نومبر 2023لنڈی کوتل: (سچ خبریں) خیبر قبائلی ضلع کی لنڈی کوتل تحصیل میں

اسرائیلی تجزیہ کار: حماس کے رہنماؤں کا ہتھیار ڈالنے کا تصور کرنا ایک وہم ہے

?️ 22 جولائی 2025سچ خبریں: یدیعوت آحارینوت اخبار کے ایک معروف تجزیہ کار نے میڈیا

حج کے دوران سڑکوں کو ٹھنڈا کرنے کے لیے سعودی عرب کی نئی ٹیکنک

?️ 19 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب میں سڑکوں کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے مقدس مقامات پر

مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی پرچم لہرانے پر پابندی

?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے انتہا پسند وزیر اتمار بن گوئر نے اسرائیلی

حلیم عادل شیخ پر نا معلوم افراد کا حملہ

?️ 1 اگست 2021نواب شاہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق

اسرائیلی وزیر سے گانٹز کا مطالبہ

?️ 25 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی کابینہ جنگ کے سابق رکن اور بلیو وائٹ پارٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے