?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ملک کے سینئر بیوروکریٹس کی کارپوریٹ آمدن پر عائد پابندی ختم کردی ہے جس کے ساتھ ہی ان افسران کے لیے لا محدود مالی فوائد کی راہ ہموار ہوگئی۔
ڈان نیوز کے مطابق وزارتِ خزانہ کا ایک اعلامیے میں کہنا ہے کہ اس حوالے سے 10 جولائی 2014 کو جاری ہونے والا وہ حکم نامہ جس میں کارپوریٹ اداروں کے بورڈ اجلاسوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کو سالانہ 10 لاکھ روپے تک محدود کیا گیا تھا، اس سے زائد رقم حاصل ہونے کی صورت میں افسر کو وہ رقم سرکاری خزانے میں جمع کرانی ہوتی تھی، اس حکمنامہ کو اب حکومت نے واپس لے لیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ یہ حکم چند سال تک نافذ رہا اور پھر اس کو نظر انداز کر دیا گیا، گزشتہ سال اسے ایک بار پھر واضح طور پر دہرایا گیا لیکن اب اسے ابتدائی طور پر واپس لے لیا گیا ہے، یعنی مالی سال 2024/25ء کے دوران حاصل کی گئی رقوم کو ان افسران کی قانونی آمدنی تصور کیا جائے گا۔
معلوم ہوا ہے کہ وزارتِ خزانہ کی جانب سے ایک اور اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جس میں حکومت نے کفایت شعاری کے اقدامات کو جاری رکھنے کا حکم دیا جنہیں اب وفاق کے ماتحت اداروں، سرکاری کاروباری اداروں اور قانونی و ریگولیٹری اداروں تک بھی توسیع دے دی گئی ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ کفایت شعاری کے اقدامات وفاقی حکومت کی طرف سے ایس او ایز (گورننس و آپریشنز) ایکٹ 2023ء کی دفعہ 35 کے تحت ہدایت سمجھے جائیں گے اور قانونی اداروں کے لیے اُن کے اپنے قوانین کے متعلقہ سیکشنز کے تحت لاگو ہوں گے، ان پابندیوں میں ہر قسم کی گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی شامل ہے، اس کے علاوہ نئے عہدوں کی تخلیق، بیرون ملک علاج اور سرکاری خرچ پر غیر ضروری غیر ملکی دوروں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
مشہور خبریں۔
ترکی اسرائیل کے ساتھ کیا کرنے والا ہے؟ترک صدر کی زبانی
?️ 31 مارچ 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر نے کہا کہ یہ ملک تل ابیب
مارچ
مسافروں کے لیے کرنسی ڈیکلریشن فارم جمع کروانے کی شرط پرانی ہے، ایف بی آر
?️ 12 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ
ستمبر
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی پر رپورٹ جاری، 5 اگست 2019 کے بعد دہشت گردی میں مزید اضافہ
?️ 21 اگست 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیریوں کے
اگست
غزہ زمین پر جہنم بن چکا ہے: ریڈ کراس
?️ 12 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں ایک شدید اور بے مثال انسانی بحران
اپریل
شام میں علویوں کا قتل عام روانڈا نسل کشی کے مترادف ہے:روس
?️ 14 مارچ 2025 سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس نے جولانی حکومت
مارچ
صہیونی فوجیوں میں خودکشی کی وجوہات
?️ 14 جون 2023سچ خبریں: صیہونی کنیسٹ ریسرچ سینٹر کی تحقیق کے مطابق صہیونی فوج میں
جون
مغرب نے اپنی بقا کے لیے جنگ کی پالیسی اپنا رکھی ہے:بشار الاسد
?️ 26 نومبر 2022سچ خبریں:شام کے صدر نے بیلاروس کے وزیر اعظم سے ملاقات میں
نومبر
انڈونیشیا کے دارالحکومت کو جزیرے بورنیو منتقل کرنے کابل منظور
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:انڈونیشیا کی پارلیمنٹ نے اس ملک کے دارالحکومت کو جکارتہ سے
جنوری