بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کیلئے غیر ملکی وفود اسلام آباد پہنچ گئے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کیلئے سعودی عرب، آذربائیجان، ازبکستان، کینیا، فلسطین، مراکش، روانڈا، مالدیپ، ملائیشیا اور فلپائن کے وفود اسلام آباد پہنچ گئے۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس بین الاقوامی پارلیمانی تعاون کا تاریخی سنگِ میل ہے، بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس 11 تا 12 نومبر 2025ء اسلام آباد میں منعقد ہوگی، کانفرنس عالمی امن، ترقی اور بین الاقوامی پارلیمانی روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔

سینیٹر ندیم احمد بھٹو، سینیٹر سرمد علی ودیگر سمیت سینئر افسران کی جانب سے غیر ملکی مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا، سینیٹ آف پاکستان کے سینئر ڈائریکٹر جنرل طارق بن وحید نے متعدد وفود کا خیر مقدم کیا۔

سعودی عرب کے وفد کی قیادت نائب چیئرمین شوریٰ کونسل عبداللہ بن عدم فلاتعہ کر رہے ہیں، کینیا کے ڈپٹی سپیکر فراح مالم محمد اور فلسطینی سپیکر روحی احمد محمد فتوح کی قیادت میں وفود پاکستان پہنچے۔

آذربائیجان کے ڈپٹی سپیکر علی احمد یوف اور ازبکستان کے ڈپٹی چیئرمین صودق سیفووف کی سربراہی میں وفود شریک ہیں، مراکش کے سپیکر محمد ولد الرشید، روانڈا کے سینیٹ صدر فرانکیوس ژیویر اور مالدیپ کے سپیکر عبد الرحیم عبداللہ کے وفود بھی اسلام آباد پہنچ گئے۔

ملائیشیا کے نائب صدر ایوانِ بالا نور جزلان بن محمد اور فلپائن کے پارلیمانی وفد بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

بارباڈوس کے سپیکر آرتھر یوجین ہولڈر اور سیربیا کے ڈپٹی سپیکر ایڈن ڈرلیک کی قیادت میں وفود کا پاکستان آمد پر پرجوش استقبال کیا گیا، الجیریا کے پارلیمانی وفد کی قیادت رکنِ پارلیمنٹ سعد اروس کر رہے ہیں۔

بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی دوراندیش قیادت اور پارلیمانی سفارتکاری کا عملی مظہر ہے، اس سے مختلف ممالک کے پارلیمانی وفود کے درمیان باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کا 14 چینی کمپنیوں کو اپنی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا اعلان

?️ 9 جولائی 2021سچ خبریں:امریکی حکومت جمعہ کی صبح 10 سے زائد چینی کمپنیوں کو

سید حسن نصر اللہ کی شہادت سے انسانیت ایک غیر معمولی شخصیت سے محروم ہوگئی

?️ 27 ستمبر 2025سچ خبریں: لبنانی ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ طلال ارسلان کا کہنا ہے

علی اف پھر آذربائیجان کے صدر بنے

?️ 8 فروری 2024سچ خبریں:الہام علی اف نے 93.9 فیصد ووٹ لے کر صدارتی انتخاب

اسٹیٹ بینک نے ایکسپورٹرز کو خوشخبری سنادی

?️ 2 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایکسپورٹرز کو خوشخبری سناتے ہوئے

یوکرائنی جنگ کا جال مغرب والوں نے پھیلایا ہے؛ صہیونی میڈیا کا اعتراف

?️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا کے مطابق یوکرائن میں جنگ کا جال مغرب نے

کیا ریاض اور تل ابیب کے درمیان تعلقات معمول پر آنے والے ہیں؟

?️ 30 مئی 2022گزشتہ دنوں عبرانی اور عرب میڈیا نے خبریں شائع کیں کہ صیہونی

امریکی پولیس کے ہاتھوں ایک اور سیاہ فام نوجوان کا قتل

?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:امریکہ کے شہر میمفس میں پولیس کے ہاتھوں ایک سیاہ فام

بائیڈن کیوں صہیونی جرائم کی حمایت کر رہے ہیں ؟

?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی مسلمان عربوں اور ان کے اتحادیوں نے حماس کے ساتھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے