بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات پرصدر مملکت نے اہم ہدایت جاری کردی

صدرمملکت کا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بیرونِ ملک میں مقیم پاکستانیوں کی شکایات حل کرنے کے لیے خصوصی سیل تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔مفت انصاف کی فراہمی پر وفاقی محتسب کےبارےمیں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر ڈاکٹرعارف علوی  نے وفاقی محتسب سیکریٹریٹ اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں وفاقی محتسب طاہرشہباز نے وفاقی محتسب کےکردار اور کارکردگی پر صدرِ مملکت کو تفصیلی بریفنگ دی۔

صدر مملک کو بریفنگ دی گئی کہ ’میڈیا آگاہی مہم سے شکایات کی تعدادمیں خاطرخواہ اضافہ دیکھا گیا سال 2020 میں 82 فیصد زیادہ شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 99.6 پر عمل درآمد ہوا جبکہ 74 فیصد کا ازالہ کیا گیا‘۔طاہر شہباز نے بتایا کہ 2020 میں 1 لاکھ 30 ہزار 112 شکایات کو حل کیا گیا جبکہ 2019 میں یہ تعداد 74 ہزار 892 تھی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ’ایبٹ آباد،خاران میں لوگوں کو مفت انصاف کی فراہمی کیلئے علاقائی دفاتر کا قیام عمل میں لایا گیا، آن لائن شکایات کی تعدادمیں7 گنا اضافہ ہوا، سال 2020 تک آن لائن شکایات کی تعداد 77 ہزار 930 تک پہنچ گئی تھی۔

صدرِ مملکت نے کہا کہا ’وفاقی محتسب کو فعال اور مضبوط بنانےکیلئے قوانین پرنظرثانی کی ضرورت ہے، بیرون ملک پاکستانیوں کی شکایت کے حل کیلئےخصوصی سیل تشکیل دیا جائے،عوام کوبلامعاوضہ انصاف فراہمی کیلئے وفاقی محتسب اپنا دائرہ مزید وسیع کرے‘۔

ڈاکٹر  عارف علوی کا کہنا تھا کہ ’مفت انصاف کی فراہمی پر وفاقی محتسب کےبارےمیں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کو ایوان صدر کے ساتھ مربوط کرنے کی ضرورت ہے،ڈیجیٹل روابط سے شکایات کے ازالے، وقت، رقم کی بچت میں مدد ملے گی‘۔

مشہور خبریں۔

امریکہ اور چین کے درمیان تناؤ کم ہو رہا ہے: بلنکن

?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:شکاگو یونیورسٹی میں ایک انٹرویو میں امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن

غزہ جنگ کے شعلے کہاں تک اسرائیل کو جلا رہے ہیں؟

?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ غزہ کی جنگ میں

طالبان کے وزیراعظم کا اچانک استعفیٰ

?️ 17 مئی 2023سچ خبریں:افغان میڈیا نے بتایا کہ مولوی عبدالکبیر کو ملا ہیبت اللہ

امام خمینی کی نظر میں بین الاقوامی نظام کے ڈھانچے

?️ 4 جون 2024سچ خبریں: شاید یہ کہا جا سکتا ہے کہ بین الاقوامی سطح

اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے سامنے لاکھوں افراد کا مظاہرہ

?️ 13 مارچ 2024سچ خبریں:پاکستان میں سراج الحق کی سربراہی میں فلسطینی عوام کے ساتھ

امریکہ کی روس دشمنی جاری

?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ نے جمعے کے روز دعویٰ کیا کہ

بن سلمان نے ٹرمپ سے گفتگو میں کیا کہا؟

?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان  نے ڈونلڈ ٹرمپ کو

پی ڈی ایم اختلاف وسیع اور شدید ہو گیا

?️ 4 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پی ٖڈی ایم شدید اختلاف ہو گیا ہے اور 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے