🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سیکریٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے پاکستان سے باہر بینکوں میں دولت رکھنے کا الزام عائد کرنے پر امیر جماعت اسلامی پاکستان (جے آئی) سراج الحق کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نوٹس میں اسد عمر نے استدعا کی کہ امیر جماعت اسلامی کو 14 روز کے اندر بالکل اسی طرح باقاعدہ ایک پریس کانفرنس میں غیر مشروط معافی مانگنی چاہیے جیسے انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران یہ الزام عائد کیا تھا۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ’بصورت دیگر مؤکل (اسد عمر) آپ کے خلاف سول اور فوجداری دائرہ اختیار میں مناسب فورمز پر قانونی کارروائی کرنے پر مجبور ہوگا‘۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ’میرے وکلا نے سراج الحق کو یہ جھوٹا الزام لگانے پر قانونی نوٹس بھیجا ہے کہ میری بیرون ملک دولت ہے، وہ اعلانیہ معافی مانگیں گے یا پھر یہ معاملہ عدالت میں لے جایا جائے گا‘۔
انہوں نے کہا کہ سراج الحق اعلانیہ طور پر یہ بھی بتائیں کہ انہیں یہ غلط معلومات کس نے فراہم کیں۔
اسد عمر کی جانب سے بھجوائے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا کہ ’آپ (سراج الحق) نے یہ دعویٰ کیا کہ مؤکل (اسد عمر) سمیت کچھ لوگ ایسے ہیں جنہوں نے 170 ارب اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں جمع کرائے ہیں اور یہ دعویٰ بھی کیا کہ 18 ایسے لوگ ہیں جن کے بینک اکاؤنٹس میں 4 ہزار ارب روپے سے زیادہ سرمایہ پڑا ہے‘۔
نوٹس میں کہا گیا کہ ’آپ نے یہ جھوٹا دعویٰ بھی کیا کہ اسد عمر ان لوگوں میں شامل ہے جنہوں نے آپ کو حیرت میں ڈال دیا کہ وہ اتنے پیسے کیسے کما لیتے ہیں اور کوئی حساب کتاب بھی نہیں ہے، آپ نے اس رقم کا الزام عائد کرتے ہوئے اسے ناجائز بھی قرار دے دیا‘۔
نوٹس میں واضح کیا گیا کہ ’اسد عمر 85-1984 سے ٹیکس دہندہ ہیں جنہوں نے 1985 سے 1989 تک ایکسن کیمیکل پاکستان، 1989 سے 1991 تک کینیڈا میں ایکسن موبل، 1984 سے 1985 تک ہانگ کانگ-شنگھائی بینک اور 1991 سے 2012 تک اینگرو کارپوریشن کے لیے کام کیا‘۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ’جب اسد عمر 1991 میں پاکستان واپس آئے تو وہ اپنے ساتھ ایک ایک ڈالر مادر وطن میں واپس لے آئے تھے اور اس کے بعد سے آج تک ان کا پاکستان سے باہر کوئی اکاؤنٹ یا محض ایک ڈالر مالیت کا بھی اثاثہ نہیں ہے‘۔
مشہور خبریں۔
روس نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا
🗓️ 11 اگست 2022سچ خبریں: صیہونی عبوری حکومت اور استقامتی گروہوں کے درمیان غزہ
اگست
کورونا: پنجاب میں کورونا ویکسینیشن کی خصوصی مہم شروع کرنے کا فیصلہ
🗓️ 24 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب حکومت نے کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر
جولائی
سوئٹزرلینڈ میں برقع پہننے پر پابندی عائد
🗓️ 2 جنوری 2025سچ خبریں:سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے برقع سمیت چہرہ ڈھانپنے والے لباس پر
جنوری
ایران جانے والے پاکستانیوں کے لئے ایک خوشخبری سامنے آگئی
🗓️ 9 دسمبر 2021چاغی(سچ خبریں) چاغی عوام کیلئے پاک ایران کے ایک نئے راستے راجئے
دسمبر
اسرائیل کے ساتھ ہماری بات چیت مسئلہ فلسطین کے خلاف نہیں ہے: آنکارا
🗓️ 1 جون 2022سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ چاووش اوغلو نے منگل کے
جون
کشمیریوں کی جدوجہد میں ہر ممکنہ معاونت جاری رکھیں گے: وزیر اعظم
🗓️ 5 اگست 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے
اگست
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے برطانوی ہم منصب کی ملاقات، دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کا اعتراف
🗓️ 1 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) برطانیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف (سی جی ایس)
جون
پنجاب کے 15 اضلاع میں آج سے لگے گا لاک ڈاون
🗓️ 4 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کورونا وباء کے پھیلاؤ کے باعث صوبہ
ستمبر