بھارت کے وزیر خارجہ سے اب تک کوئی بات نہیں ہو رہی۔ عطا تارڑ

عطا تارڑ

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کے وزیرِ خارجہ سے اب تک کوئی بات نہیں ہو رہی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے جھوٹا بیانیہ بنانے کی کوشش کی ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم کی اہلیہ کی عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں تدفین کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ پاکستان کے بیانیے کے حوالے سے ثمینہ قاسم متحرک تھیں۔

ذرائع کے مطابق عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ سوشل میڈیا نے پاک بھارت جنگ میں کلیدی کردار ادا کیا۔ شہباز شریف دوست ممالک کے دورے پر جا رہے ہیں، پوری جنگ میں ترکیہ نے مثالی ساتھ دیا، شہباز شریف ایران اور آذربائیجان جائیں گے۔ دوست ممالک نے حق کے بیانیے کا ساتھ دیا ہے۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اللّٰہ نے ہمیں شاندار فتح سے نوازا ہے، پاکستان نے عسکری برتری واضح کر دی ہے، سول ملٹری قیادت مضبوط اور ایک پیج پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایئر فورس کے شاہینوں نے کارنامہ سرانجام دیا۔ بھارت کو جرات نہیں ہوئی کہ ہمارے ساحلوں کا رُخ کرے۔ پاک بحریہ کی تیاری کے باعث کراچی محفوظ رہا اور دشمن کچھ نہ کرسکا، بھارت کے پاس بیچنے اور بات کرنے کو کچھ نہیں تھا۔ جنگ کے دوران ہمارے سوشل میڈیا نے اہم کردار ادا کیا، اللہ پاک نے ہمیں شاندار فتح سے نوازا ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی دلیری، بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کے کارناموں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ٓپوری جنگ میں ترکیے نے مثالی ساتھ دیا ہے، ترک صدر ہر دلعزیز شخصیت، پاکستان کے دوست ہیں۔ پاکستان کی شاندار فتح پر باکو کی سڑکوں پر جشن منایا گیا۔

مشہور خبریں۔

آئمہ بیگ نے اپنا وزن کیسے کم کیا؟

🗓️ 6 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے ایک انٹرویو

عراق میں بجلی بحران کا ذمہ دار کون ہے؟

🗓️ 11 جولائی 2023سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے اس ملک میں بڑھتے

عراق اور شام میں اب بھی 5 سے 7 ہزار داعش موجود

🗓️ 16 اگست 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس سال کی پہلی ششماہی

شامی عوام کی مشکلات

🗓️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ نے دنیا کے متعدد ممالک پر عائد

مغربی افریقی ملک مالی میں دہشت گردوں کا یو این اہلکاروں پر حملہ، 4 اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے

🗓️ 3 اپریل 2021مالی (سچ خبریں) مغربی افریقی ملک مالی میں دہشت گردوں نے یو

پاکستان اور ازبکستان نے 573کلومیٹرطویل ریلوے منصوبے کو مکمل کرنے کا معاہدہ کیا

🗓️ 16 جولائی 2021اسلام اباد(سچ خبریں ) پاکستان اور ازبکستان نے کابل کے راستے مزار

سندھ میں گیس کی قلت، ہائیکورٹ کا صوبائی حکومت کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا مشورہ

🗓️ 29 مارچ 2023سندھ:(سچ خبریں) سندھ ہائی کورٹ نے اس بات پر افسوس کا اظہار

ملک کے 15 نامزد بینکوں نے حج درخواستوں کی وصولی شروع کردی

🗓️ 18 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) حج درخواستوں کی وصولی آج سےآغاز ہوگیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے