?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ نئی دہلی سے آنے والے غیر ذمہ دارانہ بیانات کے باوجود وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آئندہ ہفتے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت جائیں گے۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ وزیر خارجہ 4 مئی کو شیڈول ایس سی او کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت کے شہر گووا جائیں گے، اجلاس میں شرکت کا ہمارا یہ فیصلہ شنگھائی تعاون تنظیم کے ساتھ مثبت اور تعمیری جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم شنگھائی تعاون تنظیم میں شامل دیگر رکن ممالک سے بھی اسی طرح کی مثبت حکمت عملی کا مظاہرہ کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ نے یہ بات بلاول بھٹو زرداری کے بھارتی ہم منصب سبرامنیم جے شنکر کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کے حملے کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہونے کے الزام کے بعد ایس سی او اجلاس میں شرکت کے فیصلے پر نظر ثانی کے امکان کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کی۔
بھارتی خفیہ تنظیم را کے چیف سمیت بھارتی حکام کے بیانات کے حوالے سے سوال پر ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’ہم پچھلی کئی دہائیوں سے دہشت گردی کے اثرات بھگت رہے ہیں، ہم نے پاکستان کی حدود میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت عالمی برادری کے سامنے پیش کیے ہیں، ہم پاکستان کو دہشت گردی کے کسی بھی واقعے سے جوڑنے کے دعوے مسترد کرتے ہیں، بھارتی حکام کے یہ تبصرے غیر ضروری اور بےبنیاد ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے یاد دہانی کروائی کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ گووا کے اعلان میں واضح کیا گیا تھا کہ یہ دورہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے تناظر میں کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کہ ’پاکستان ایس سی او کا ایک فعال رکن ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ ایس سی او کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں پاکستان کا مؤقف سنا جانا چاہیے، میں اس بات کا اعادہ کرتی ہوں کہ یہ دورہ شنگھائی تعاون تنظیم کے تناظر میں ہو رہا ہے، وزیر خارجہ کے دورے سے متعلق دیگر تمام باتوں کو نظر انداز کیا جانا چاہیے کیونکہ یہ محض باتیں ہیں اور ان کا شنگھائی تعاون تنظیم اور اس کے امور سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ اس طرح کے منفی بیانات اور منفی پیش رفت پاکستان کو ایک ایسی تنظیم میں اپنا کردار ادا کرنے سے روک نہیں سکتی جس کا پاکستان ایک ذمہ دار رکن ہے۔
مشہور خبریں۔
مغربی انسانی حقوق کا پردہ فاش
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:اسرائیل پہنچنے کے بعد جرمن فضائیہ کے کمانڈر Ingo Gerharts نے
نومبر
پاکستانیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا، عاطف اسلم کی ممکنہ واپسی پر انتہاپسند ہندوؤں کی دھمکی
?️ 6 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت کی ہندو انتہاپسند قوم پرست جماعت مہاراشٹرا
فروری
ایک ماہ میں امریکی بحریہ کے 3 ملاحوں کی خودکشی
?️ 23 نومبر 2022سچ خبریں:پینٹاگون کے لیے ایک نئے چیلنج میں، ایک ماہ میں امریکی
نومبر
فلسطینی قیدیوں کے لیے بین الاقوامی حمایت کا مطالبہ
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ
اگست
مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کی آواز دبانے کے لیے جابرانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے
?️ 31 مارچ 2023سرینگر: (سچ خبریں) نریندر مودی کی زیر قیادت ہندوتوا بھارتی حکومت بھارت
مارچ
1988 میں غائب ہونے والا وائرس غزہ میں دوبارہ سر اٹھا رہا ہے
?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: عدوان اسپتال کے سربراہ حسام ابو صوفیہ نے اعلان کیا
جولائی
حکومت کی کے-الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مزید 10.32 روپے مہنگی کرنے کی درخواست
?️ 12 ستمبر 2023کراچی 🙁سچ خبریں) کراچی کی صنعتی برادری اور سیاسی رہنماؤں کی شدید
ستمبر
اسرائیل کا غزہ پر قبضے کا منصوبہ تباہ کن ہے: میکرون
?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: فرانس کے صدر ایمانوئل ماکرون نے صہیونی قبضہ کاروں کے مظلوم
اگست