بھارت کے غیرذمہ دارانہ بیانات کے باوجود بلاول بھٹو گووا جائیں گے، دفترخارجہ

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ نئی دہلی سے آنے والے غیر ذمہ دارانہ بیانات کے باوجود وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آئندہ ہفتے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت جائیں گے۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ وزیر خارجہ 4 مئی کو شیڈول ایس سی او کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت کے شہر گووا جائیں گے، اجلاس میں شرکت کا ہمارا یہ فیصلہ شنگھائی تعاون تنظیم کے ساتھ مثبت اور تعمیری جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم شنگھائی تعاون تنظیم میں شامل دیگر رکن ممالک سے بھی اسی طرح کی مثبت حکمت عملی کا مظاہرہ کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے یہ بات بلاول بھٹو زرداری کے بھارتی ہم منصب سبرامنیم جے شنکر کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کے حملے کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہونے کے الزام کے بعد ایس سی او اجلاس میں شرکت کے فیصلے پر نظر ثانی کے امکان کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کی۔

بھارتی خفیہ تنظیم را کے چیف سمیت بھارتی حکام کے بیانات کے حوالے سے سوال پر ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم پچھلی کئی دہائیوں سے دہشت گردی کے اثرات بھگت رہے ہیں، ہم نے پاکستان کی حدود میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت عالمی برادری کے سامنے پیش کیے ہیں، ہم پاکستان کو دہشت گردی کے کسی بھی واقعے سے جوڑنے کے دعوے مسترد کرتے ہیں، بھارتی حکام کے یہ تبصرے غیر ضروری اور بےبنیاد ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے یاد دہانی کروائی کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ گووا کے اعلان میں واضح کیا گیا تھا کہ یہ دورہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے تناظر میں کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہ ’پاکستان ایس سی او کا ایک فعال رکن ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ ایس سی او کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں پاکستان کا مؤقف سنا جانا چاہیے، میں اس بات کا اعادہ کرتی ہوں کہ یہ دورہ شنگھائی تعاون تنظیم کے تناظر میں ہو رہا ہے، وزیر خارجہ کے دورے سے متعلق دیگر تمام باتوں کو نظر انداز کیا جانا چاہیے کیونکہ یہ محض باتیں ہیں اور ان کا شنگھائی تعاون تنظیم اور اس کے امور سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ اس طرح کے منفی بیانات اور منفی پیش رفت پاکستان کو ایک ایسی تنظیم میں اپنا کردار ادا کرنے سے روک نہیں سکتی جس کا پاکستان ایک ذمہ دار رکن ہے۔

مشہور خبریں۔

روس کو سات اہم چیلنجز کا سامنا ہے: مدودف

?️ 12 جون 2026سچ خبریں:  دیمیتری مدودف، معاون چیف سیکیورٹی کونسل روس اور سربراہ حزب

لاہور: فیشن ڈیزائنر کو 30 دن کیلئے نظر بند کرنے کے احکامات جاری

?️ 17 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) ڈپٹی کمشنر لاہور نے امن و امان کی صورتحال

جنوبی لبنان کے دو قصبوں پر صیہونیوں کے حملے میں 12 شہید اور 25 زخمی

?️ 2 مئی 2026 سچ خبریں:لبنان کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی

سید حسن نصراللہ کی شہادت سے خطے میں عدم استحکام مزید بڑھے گا، پاکستان

?️ 29 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی اسرائیلی مہم

الجزائر بھی مغربی ممالک کے ہاتھ سے نکل گیا

?️ 17 جون 2023سچ خبریں:الجزائر کے صدر نے ماسکو کے دورے کے دوران کہا کہ

ایف بی آئی کے ایجنٹوں نے جان بولٹن کے گھر پر چھاپہ مارا

?️ 22 اگست 2025سچ خبریں: امریکی میڈیا کے مطابق ایف بی آئی کے ایجنٹوں نے

بی بی سی کی ٹونی بلیئر سے متعلق انکشاف

?️ 12 اکتوبر 2025بی بی سی کی ٹونی بلیئر سے متعلق انکشاف برطانوی نشریاتی ادارے

حماس کی پانچ سالہ جنگ بندی کی پیشکش 

?️ 26 اپریل 2025 سچ خبریں:حماس تحریک کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے غزہ پٹی میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے