🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ ویزے منسوخ کرنے کا بھارتی فیصلہ سنگین انسانی چیلنجز پیدا کر رہا ہے،بھارت پھنسے پاکستانیوں کو فوری جانے کی اجازت دے، بھارت کی جانب سے ویزا منسوخی سے مسائل جنم لے رہے ہیں، کئی مریضوں کو بغیر علاج واپس آنا پڑ رہا ہے، اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ واہگہ بارڈر پاکستانیوں کے لئے کھلا رہے گا۔
شفقت علی خان نے بتایا کہ 30 اپریل 2025 واہگہ اٹاری بارڈر سے واپسی کی آخری تاریخ تھی لیکن اٹاری میں پھنسے پاکستانی شہریوں کا میڈیا رپورٹس سے پتہ چلا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ویزا منسوخی سے کئی قسم کے مسائل جنم لے رہے ہیں۔ کئی مریضوں کو بغیر علاج بھارت سے واپس آنا پڑا، خاندانوں کے بچھڑنے اور بچوں کے والدین سے جدا ہونے کی اطلاعات بھی آرہی ہیں۔
ان کایہ بھی کہنا ہے کہ اگر ہندوستانی حکام انہیں سرحد پار کرنے کی اجازت دیتے ہیں تو ہم ان کے استقبال کیلئے تیار ہیں واہگہ بارڈر مستقبل میں بھی پاکستانی شہریوں کیلئے کھلا رہے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ روزپہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھی بھارت نے پاکستانی سفارتی عملے کو اٹاری بارڈر پر ہراساں کیاتھا۔پاکستانی ہائی کمیشن کا عملہ اٹاری بارڈر پہنچا تو بھارتی عملے نے پاسپورٹ لے لئے تھے۔
بھارتی فوج اور پولیس کی موجودگی میں میڈیا نے بھی پاکستانی سفارتی اہلکاروں سے بدتمیزی بھی کی تھی۔بھارت کی جانب سے علاج کیلئے بھارت جانے والے ذہنی معذور کو اٹاری بارڈر پر روک لیا گیا تھا دوسری طرف بھارتی سفارتی عملہ واہگہ بارڈر کے راستے واپس ہندوستان روانہ ہوگیا تھا۔کراچی گلستان جوہر کا رہائشی محمد ارشد جس کا 40 سال کا ذہنی معذور بیٹاعلاج کیلئے بھارت گیا تھا اس نے گزشتہ روزواپس آنا تھا لیکن اٹاری بارڈر پر بی ایس ایف والوں نے اسے پاکستان آنے سے روک دیا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو اپنی ممنوعہ فنڈنگ کا حساب دینا پڑے گا
🗓️ 10 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی
جنوری
کیا امریکہ اور اسرئیل ایران کا حکومتی نظام بدل سکتے ہیں؟صیہونی میڈیا کی زبانی
🗓️ 16 جون 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ امریکہ اور تل
جون
صیہونیوں نے جنگ سے فرار کرنا شروع کیا
🗓️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں:الجزیرہ رپورٹ کے مطابق مقبوضہ علاقوں سے صہیونیوں کے فرار اور
دسمبر
چین اور تائیوان کے درمیان جنگ کا خطرہ
🗓️ 2 اگست 2022سچ خبریں: حالیہ دنوں میں امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی
اگست
امریکہ تکفیری دہشت گردوں کو جدید اسلحہ فراہم کرتا ہے:عراقی پارلیمنٹ ممبر
🗓️ 31 جولائی 2021سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے خطے اور عراق میں تکفیری
جولائی
روسی وزیر خارجہ نے مسقط کا دورہ کیا اور عمان کے سلطان سے کی ملاقات
🗓️ 11 مئی 2022سچ خبریں: گزشتہ شب مسقط پہنچنے والے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف
مئی
اسرائیل کی حمایت میں امریکہ کا جانبدارانہ موقف ایک بڑا مسئلہ
🗓️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک بیان میں مسئلہ فلسطین کا
ستمبر
کیا ٹرمپ کو جیل ہو سکتی ہے؟
🗓️ 25 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی خفیہ ادارے اس ملک کے سابق صدر ٹرمپ کی
اپریل