?️
راولپنڈی (سچ خبریں) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بھارت کو شکست دینے کے بعد آج عرب ممالک میں پاکستان کو وہی عزت حاصل ہے جو بڑے ممالک کو دی جاتی ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ دنیا میں طاقتور وہ ہے جو بڑے ملک کو شکست دے۔ ہمیں پہلے مسکین کہا جاتا تھا لیکن آج عرب ممالک میں وزیراعظم پاکستان کو وہی عزت دی جاتی ہے جو بڑے ممالک کو دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اربوں ڈالر والے صرف اس لیے عزت دیتے ہیں کیونکہ ہم نے اپنے وطن کا دفاع کیا۔ میجر عدنان کی فیملی سے ہمارا پرانا رشتہ ہے اور ان کے حوصلے پر پوری قوم کو فخر ہے۔
حنیف عباسی نے کہا کہ دشمن چھپ کر وار کر رہا ہے اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس کے سہولت کار وہ افغان ہیں جنہیں چوالیس برس تک گلے سے لگائے رکھا۔ آج بھی شہداء کو دہشتگردوں کے برابر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے راولپنڈی میں صفائی، صحت، ٹرانسپورٹ، تعلیم اور کھیلوں کے بہترین نظام فراہم کیے۔ کامیابیاں ہمیشہ محنت سے ملتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دشمن اپنی سازشوں میں مصروف ہے لیکن پاکستان ہمیشہ قائم و دائم اور روشن رہے گا۔


مشہور خبریں۔
سی پیک کے حوالے سے چین کا مطالبہ اور حکومت کا ردعمل
?️ 23 جون 2024سچ خبریں: پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں دہشتگردی
جون
3 لبنانی بچوں کے قتل میں صہیونیوں کے وحشیانہ جرم پر یونیسیف کا ردعمل
?️ 22 ستمبر 2025سچ خبریں: یونیسیف نے جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے
ستمبر
انصاراللہ اب کیا کرنے والی ہے؟
?️ 23 نومبر 2023سچ خبریں: عرب دنیا کے تجزیہ نگار عبدالباری عطوان نے صیہونی حکومت
نومبر
کیا میکرون پارلیمانی انتخابات میں جیت پایئں گے؟
?️ 19 جون 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نئے پارلیمانی انتخابات کروا کر اپنے مرکزی
جون
عرب ممالک کا یمن کا مسئلہ حل کرنے کے لیے سید حسن نصر اللہ سے رابطہ
?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:عرب ممالک نے سید حسن نصر اللہ کو پیغام بھیجا ہےکہ
فروری
جہاد اسلامی نے غزہ سے 1100 راکٹ داغے:صہیونی میڈیا
?️ 9 اگست 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک
اگست
اسرائیل کی حمایت بند کرو؛مشی گن یونیورسٹی کے طلباء کا کملہ ہیرس کا استقبال
?️ 19 جنوری 2023سچ خبریں:امریکہ میں مشی گن کے متعدد طلباء نے اس ملک کی
جنوری
ایران اسرائیل کو تباہ کرنے اور امریکہ کو خطے سے نکالنے کے لیے پرعزم
?️ 10 نومبر 2023سچ خبریں:فرانسیسی ہفت روزہ کے مطابق جنرل میک ماسٹر نے کہا کہ
نومبر