?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی، سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور آبی جارحیت ہے، معرکہ حق کی طرح بھارت کو اس کی آبی جارحیت کا قومی سلامتی کمیٹی کے 24 اپریل کے اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کے تحت جواب دیں گے، اور پاکستان اس معرکہ میں بھی فتح سے ہمکنار ہوگا۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت آبی وسائل سے متعلق امور پر اہم اجلاس ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت اور صوبوں سمیت تمام وفاقی اکائیوں کو ملک میں نئے پانی کے ذخائر کی تعمیر کے حوالے سے مل کر کام کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیر متنازع آبی ذخائر کی تعمیر کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا، نئے ڈیمز کی تعمیر ، تمام صوبوں کے اتفاق سے ہوگی۔
اجلاس میں ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کے حوالے سے نئے ڈیمز بنانے کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ اور آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم نے یک زبان ہو کر بھارت کی آبی جارحیت کی مذمت کی اور اس حوالے سے وفاقی حکومت کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے بنیان مرصوص بن کر ملک کی آبی سیکورٹی یقینی بنانے کا عزم کیا۔
وزیراعظم نے ملک میں نئے آبی ذخائر بنانے اور فنڈنگ کے حوالے سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کی سربراہی میں کمیٹی قائم کرنے کے احکام جاری کیے، کمیٹی نئے ڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے فنڈنگ سے متعلق مختلف حکمت عملیوں کا جائزہ لے گی، اور اس حوالے سے سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد سے جدہ روانہ ہوگئے۔
وزیراعظم شہباز شریف عید الاضحیٰ سعودیہ عرب میں گزاریں گے، عید الاضحی کے دن وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے عید ملیں گے، اور ان کے درمیان خصوصی ملاقات ہوگی۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، امت مسلمہ کی فلاح و بہبود اور علاقائی امن و سلامتی سمیت اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر گفتگو ہوگی۔
وزیراعظم شہباز شریف حالیہ پاک بھارت تنازع کو کم کرنے میں تعمیری کردار پر سعودی قیادت کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔
یاد رہے کہ پاک-بھارت حالیہ کشیدگی کے بعد وزیراعظم نے گزشتہ ہفتے ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کیا تھا، شہباز شریف نے اپنے دوروں کے دوران برادر ممالک کی جانب سے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا تھا۔
سعودی حکومت کی جانب سے بھی پاک-بھارت کشیدگی کے دوران دونوں ممالک کی قایدت سے رابطہ کرکے بات چیت سے مسائل حل کرنے پر زور دیا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
ہم دشمنوں کی کمزوریوں سے بخوبی واقف ہیں:یمنی عہدیدار
?️ 17 مارچ 2025 سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ حکومت کے میڈیا امور کے سربراہ
مارچ
Your Blonde Hair Needs These Purple Shampoos, For Sure
?️ 5 ستمبر 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
مراکشی اور تیونسی شہریوں کا صیہونی حکومت کے خلاف احتجاج
?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: مراکش اور تیونس کے سیکڑوں افراد نے صہیونی حکومت کے
اکتوبر
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں خدمات انجام دینے والی ریاستوں کے بارے میں اہم انکشاف ہوگیا
?️ 8 مئی 2021جنیوا (سچ خبریں) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں خدمات انجام
مئی
ٹرمپ کے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ دفتر خارجہ
?️ 11 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکی
مئی
عدالت نے عمران خان نا اہلی کیس حتمی دلائل کیلئے 13 دسمبر کو مقرر کر دیا
?️ 8 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کے نا
دسمبر
یورپی یونین نے Rasha Todi اور Sputnik پر پابندیاں عائد کی
?️ 28 فروری 2022سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے
فروری
دیگر ملکوں کے برعکس پاکستان کی معیشت فروغ پارہی ہے
?️ 13 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کور
نومبر