بھارت کا گنڈاپور کے بیان کو فیٹف میں استعمال کرنا پی ٹی آئی کیلئے شرمناک ہے۔ عظمی بخاری

عظمی بخاری

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بھارت کا گنڈاپور کے بیان کو فیٹف میں استعمال کرنا پوری پی ٹی آئی کیلئے شرمناک ہے، یہ عمل علی امین گنڈاپور کیلئے بھی شرمناک اور قابل فکر ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ان لوگوں کا سب سے بڑا مسئلہ یہی ہے کہ یہ لوگ منہ کھولنے سے پہلے سوچتے نہیں، وزیر اعظم شہباز شریف نے دن رات محنت اور کامیاب سفارتکاری سے پاکستان کا نام فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلوایا، جس کے بعد پاکستا ن کی مغربی منڈیوں تک رسائی اور یورپی یونین سے راہیں ہموار ہوئی۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے لوگوں نے پاکستان کو دیوالیہ کرانے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا، اس جماعت نے آئی ایم ایف ہیڈ کوارٹر کے باہر بھی احتجاج کیا، آئی ایم ایف کو خط لکھے، اس جماعت سے ملک کیلئے کسی خیر کی توقع نہیں کی جا سکتی۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ بھارت جنگ میں شکست کے بعد عالمی تنہائی کا شکار ہو چکا ہے، مودی حکومت پاکستان سے جنگ ہارنے کے بعد جھوٹے پروپیگنڈے کر رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی آئی اے کیلئے 8 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی

?️ 28 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)

ہوش ربا مہنگائی کے باعث لوگ قرض لینے، اثاثے فروخت کرنے پر مجبور

?️ 18 ستمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) ملک میں ہوش ربا مہنگائی کی حالیہ لہر اور

غیرملکی امریکی امداد 90 دن کے لیے معطل؛ٹرمپ کا حکم

?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کرتے ہوئے

غزہ کی پٹی کے شمال میں قابضین کی جارحیت سلسلہ جاری

?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں: ایک بیان میں حماس نے اس بات پر زور دیا

حزب اللہ: ایران نے صہیونیوں کے تمام خوابوں اور فریب کو خاک میں ملا دیا

?️ 17 جون 2025سچ خبریں: حزب اللہ کے سینیئر نمائندے علی فیاض نے اس بات

جولانی حکومت کے دہشت گردوں کی لبنانی سرزمین پر یلغار

?️ 19 مارچ 2025سچ خبریں: مقامی ذرائع نے المیادین نیٹ ورک کے ساتھ گفتگو میں

نیتن یاہو امریکہ گئے یا طلبی ہوئی؟صیہونی تجزیہ کاروں کی زبانی

?️ 9 اپریل 2025 سچ خبریں:صیہونی تجزیہ کاروں اور تل ابیب کے میڈیا کے مطابق،

لبنان میں شیخ نعیم قاسم نے کیسے امریکی سازشوں کو ناکام بنایا 

?️ 21 اگست 2025لبنان میں شیخ نعیم قاسم نے کیسے امریکی سازشوں کو ناکام بنایا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے