🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت سے کشیدگی کی واحد وجہ کشمیرہے، بھارت کے ساتھ واحد تنازع کشمیر پر ہے اور 5 اگست 2019 کا اقدام واپس لیے بغیر بھارت سے بات کرنا کشمیریوں سے غداری ہو گی۔بھارت کشمیر میں مظالم بند کرے اور 5 اگست کا غیر قانونی اقدام واپس لے تو بات ہو سکتی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا فرانسیسی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ افغانستان میں اب کوئی تصادم نہیں ہے، افغانستان میں جامع حکومت ہونی چاہیے لیکن افغان عوام کو مجبور نہیں کیا جا سکتا کیونکہ وہ بیرونی مداخلت سے نفرت کرتے ہیں، افغانوں نے اسامہ بن لادن کو امریکا کے حوالے کرنے سے صاف انکار کر دیا تھا۔
عمران خان نے کہا کہ کابل کے سقو ط کے بعد سے 2 لاکھ سے زائد افغان پاکستان آ چکے ہیں لیکن پاکستان افغانستان کو تنہا تسلیم نہیں کر سکتا، تنہا کوئی قدم اٹھایا تو پاکستان پر بہت زیادہ بین الاقوامی دباؤ آ جائے گا، پاکستان افغانستان کے اطراف تمام علاقائی ممالک کو ساتھ ل کر چلنا چاہتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر طالبان کی سرزمین سے دہشتگردی ہوتی ہے تو افغان متاثر ہوں گے، افغانستان میں جتنا استحکام ہو گا وہاں دہشتگرد پنپ نہیں سکیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے پاس افغان حکومت کو تسلیم کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا متبادل راستہ نہیں ہے، ہم تقریبا 4کروڑ افغانوں کی فلاح و بہبود کے خواہاں ہیں، خدشہ ہے پاکستان میں پناہ گزینوں کا سیلاب امڈ آئے گا، پاکستان میں پہلے ہی 30 لاکھ سے زائد پناہ گزبن موجود ہیں، پاکستان مزید پناہ گزینوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
فرانس کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ فرانس پاکستان کے لیے بہت اہم ملک ہے، پاکستان کی نصف برآمدات یورپ کو جاتی ہیں، میں فرانس کے صدر سے دو طرفہ تعلقات پر بات کرنا چاہوں گا۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم معیشت کو اسی صورت اوپر لے جا سکتے ہیں جب ہمارے دنیا سے اچھے تعلقات ہوں، فرانس میں پاکستانی سفیر کی تعیناتی کے لیے کام کر رہے ہیں، فرانس کا دورہ کرنا چاہوں گا لیکن فی الحال دورے کا پروگرام نہیں ہے۔
مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت نے یکطرفہ طور پر کشمیر کی حیثیت تبدیل کی، بھارت کا اقدام اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی ہے، بھارت سے کشیدگی کی واحد وجہ جموں و کشمیر ہے، کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کا نظریہ اقلیتوں سے نفرت ہے، تعلیم یافتہ بھارتی کے لیے بھارت میں پلنا بڑھنا مسئلہ بنا ہوا ہے، بھارت سے بات ہو سکتی ہے لیکن پہلے بھارت کشمیر پر یکطرفہ اقدام واپس لے، اس کے بغیر بھارت سے بات کرنا کشمیریوں سے غداری ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اس وقت کوئی رابطہ نہیں ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات تعطل کا شکار ہیں، بھارت کمشیر میں مظالم بند کرے، بھارت سے تعلقات 5 اگست کا غیر قانونی اقدام واپس لینے سے مشروط ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ سنکیانگ چین کا حصہ ہے یہ کوئی تنازعہ نہیں ہے جبکہ کشمیر کو دنیا نے تسلیم کیا کہ یہ ایک عالمی تنازعہ ہے، کشمیر پر آج تک یو این قرار دادوں کے مطابق استصواب رائے نہیں ہو سکا، کشمیر کے معاملے کا براہ راست تعلق پاکستان سے ہے۔
ان کا کہنا کہ پاکستان کے امریکا سے بہت اچھے تعلقات قائم ہیں، امریکا سے تعلقات پر تنقید دہشتگردی اور افغان صورتحال کی وجہ سے کی، میں نے ہمیشہ افغانستان میں امریکی مہم جوئی پر تنقید کی، امریکا ابتدا میں القاعدہ کا مقابلہ کرنے افغانستان آیا تھا لیکن افغانستان میں ناکامی پر پاکستان کو ذمہ دار ٹہرایا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مشترکہ مفاد افغانستان میں استحکام ہے، ہم امن میں امریکا کے شرکت دار ہیں تنازعات میں نہیں، پاکستان کے عوام کے تحفظ کی ذمہ داری پاکستانی قیادت کی ہے امریکا کی نہیں۔
مشہور خبریں۔
شامی اور فلسطینی ایک ہی قوم ہیں
🗓️ 9 جون 2021سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ نے اپنی ایک تقریر کہاکہ شامی اور
جون
میاں شہبازشریف کا اسلام آباد پشاورموڑ سے ایئرپورٹ تک میٹروبس چلانے کا اعلان
🗓️ 12 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم میاں شہبازشریف نے اسلام آباد پشاورموڑ سے ایئرپورٹ تک میٹروبس
اپریل
ملک بھر میں کورونا سے مزید 104 افراد کا انتقال
🗓️ 12 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا کا قہر جاری ہے،
مئی
’متنازع انتخابات، کمزور اتحادی حکومت‘، پاکستان کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہوگا، موڈیز
🗓️ 28 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ
فروری
پیوٹن اور السیسی کے درمیان غزہ کی صورتحال پر بات چیت
🗓️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں:مصر کے صدارتی ادارے نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ
دسمبر
قاہرہ شام کے ساتھ اتحاد اور استحکام کا خواہاں
🗓️ 21 اگست 2023سچ خبریں:شام کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی گیئر پیڈرسن نے مصر
اگست
سیکیورٹی کے باعث الیکشن ملتوی ہوئے تو کبھی نہیں ہوں گے، سینیٹر افنان اللہ خان
🗓️ 5 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللہ
جنوری
صہیونی وزیر تعلیم کے مشیر ہلاک
🗓️ 15 اگست 2021سچ خبریں:ذرائع ابلاغ کے مطابق اتوار کو صہیونی حکومت کے وزیر تعلیم
اگست