?️
مظفر آباد: (سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت سمجھتا ہے کہ ایک کانفرنس رکھ کر وہ کشمیر ی عوام کی آواز کو دبا سکتا ہے، ہم اس کو غلط ثابت کریں گے۔
آزاد کشمیر مظفرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دورے کی دعوت دینے پر پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر اور وزیراعظم کا شکرگزار ہوں کہ آج جب کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے یہ قدم اٹھایا ہے کہ وہ وہاں جی 20 کا کوئی فنکشن رکھ رہے ہیں تو اس وقت مجھے دعوت دی گئی ہے کہ میں آزاد کشمیر کے پارلیمان سے بھی مخاطب ہوں اور پارٹی نے مجھے اور سب کو دعوت دی ہے کہ ہم پرسوں ایک احتجاجی جلسہ بھی رکھیں گے اور اپنے کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی بھی کریں گے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ لوگ جو سمجھتے ہیں کہ ایک کانفرنس رکھ کر وہ کشمیر کے عوام کی آواز کو دبا سکتے ہیں، ہم انکو غلط ثابت کریں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ جو بھی ملک اس طرح سے کسی عالمی متنازع علاقے میں اس طرح کی کانفرنس رکھنے جیسا کوئی قدم اٹھاتا ہے تو اس طرح سے وہ دنیا کو اپنی اصل شکل دکھاتے ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ اس اقدام سے بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آجاتا ہے، دنیا کو اگر آپ نے اپنے آپ کو ایک سپر پاور کے طور پر پیش کرنا ہے ، این انٹرنیشنل پلیئر کے طور پر پیش کرنا ہے اور آپ ساتھ ساتھ عالمی قوانین، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہے ہیں تو یہ دونوں چیزیں ساتھ ساتھ نہیں چل سکتیں۔
دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نوجوانوں اور صحافیوں کو ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے مظلوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم بے نقاب کرنے چاہئیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی آزادی کی تڑپ کو کچلنے کی کوشش کر رہا ہے اور کشمیریوں کا جذبہ حریت دبانے کیلئے 7 دہائیوں سے ظلم وبربریت کا ہر حربہ استعمال کر رہا ہے، کشمیر ی بہن بھائیوں کو سلام وہ اپنے خون سے جدوجہد آزادی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں سمیت عیسائیوں ، سکھوں اور نچلی ذات کے ہندوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں ،گجرات کا قصائی مسلمانوں پر ظلم وبربریت کی تاریخ رقم کررہاہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی چوتھی نسل اپنے خون کی قربانی سے مسئلہ کشمیر کو زندہ رکھے ہوئے ہے، ہم دنیا سے وہی مطالبہ کر رہے ہیں جو وعدہ پنڈت جواہر لعل نہرو نے کشمیری عوام سے کیا تھا۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ جی 20 کی صورت میں بھارت مقبوضہ کشمیر میں نئی شرارت کر رہا ہے، بھارت دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دوست ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے جھانسے میں نہ آئیں، بھارت متنازعہ علاقے میں کانفرنس کے انعقاد سے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اس مسئلے پر عالمی ضمیر کو جگانے کی کوشش کی ہے، ہر فورم پر کشمیریوں کے لیے آواز اٹھانا ہمارا فرض ہے، بھارتی ڈرامے کو بے نقاب کرنے کے لیے بلاول بھٹو زرداری آزاد کشمیر اسمبلی اور باغ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت جعلی مینڈیٹ کے ذریعے مسلمان اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے ، 2019 میں عمران خان نے بھارتی غیر قانونی اقدامات پر اپنی بے بسی کا اظہار کیا تھا لیکن ہم نے عزم کر رکھا ہے کہ مودی کے ناپاک عزائم کو کسی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آزادی کے بیس کیمپ سے بلاول بھٹو کشمیریوں کا پیغام دنیا اور بھارت کو پہنچائیں گے، پاکستان اور آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کو اس جلسے میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں، مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے حق میں آواز اٹھانا آپ پر فرض بھی ہے اور قرض بھی، پاکستان اورآزاد کشمیر کے عوام اپنی اپنی سیاسی جماعتوں کے پرچم اٹھا کر جلسے میں شرکت کریں۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام ان کے ساتھ ہیں، 5اگست 2019 میں بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاج کیا گیا، ہم نے عزم اور ہمت کے ساتھ کشمیر کا مقدمہ لڑنا ہے، جب تک عوام باکردار شخص کو ووٹ نہیں دیں گے اس ملک کا نظام ٹھیک نہیں ہو گا۔
مشہور خبریں۔
عراق کی سیاسی پیش رفت کے بارے میں نوری المالکی کا بیان
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں: عراق کے سابق وزیر اعظم نوری المالکی نے آج
اگست
بیرونِ ملک دولت کا الزام: اسد عمر نے سراج الحق کو قانونی نوٹس بھجوا دیا
?️ 3 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سیکریٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے
مئی
ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، ٹریڈنگ اور سرمایہ کاری کے نام پر 12 ارب کا فراڈ کرنےوالا گروہ گرفتار
?️ 1 مارچ 2025ملتان: (سچ خبریں) ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ٹریڈنگ
مارچ
محمد احمد اویس قریشی کو ایک بار پھر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب لگانے کا فیصلہ
?️ 6 اگست 2022لاہور: (سچ خبریں) تحریک انصاف نے احمد اویس کو ایک بار پھر ایڈووکیٹ
اگست
حماس کا جواب ایک اہم قدم آگے ہے
?️ 4 اکتوبر 2025حماس کا جواب ایک اہم قدم آگے ہے برطانیہ کے وزیرِ اعظم
اکتوبر
شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی
?️ 23 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے
نومبر
ترکی عرب ممالک کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی راہ پر
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:مشرقی بحیرہ روم میں معاشی بدحالی اور تنہائی نے ترکی کو
مئی
دہشت گردی مشترکہ خطرہ، سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ کیا جائے: خواجہ آصف
?️ 26 جون 2025بیجنگ: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے
جون