?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت خطے میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سر پرست ہے، معرکہ حق میں پاکستان نے کشمیر لائن آف کنٹرول سے لے کر ساحل سمندر تک بھارت کی بلا جواز جارحیت کے خلاف بہترین جواب دیا، اللّٰہ نے معرکہ حق میں ہماری مدد کی کیونکہ ہم حق پر تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سے 52ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے افسران نے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے ادارہ جاتی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے فروغ پر زور دیتے ہوئے قومی سلامتی، داخلی و خارجی چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ افواج پاکستان دور حاضر کے جنگی تقاضوں کے مطابق اپنے آپ کو ہمہ وقت تیار رکھتی ہیں، ہم بھارت کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان نے نہ پہلے اس کی اجارہ داری قبول کی اور نہ آئندہ کبھی کرے گا۔
فیلڈ مارشل نے کہاکہ دہشت گردی بھارت کا اندرونی مسئلہ ہے جو اس کے اپنی اقلیتوں اور بالخصوص مسلمانوں سے متعصبانہ اور ظالمانہ رویوں کا نتیجہ ہے،۔
آرمی چیف نے کہا کہ بھارت خطے میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سر پرست ہے، بحیثیت قوم ہم پاکستانی کبھی بھی بھارت کے آگے جھکے ہیں، نا جھکیں گے۔
آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان ہمارا برادر پڑوسی اسلامی ملک ہے اور ہم اس سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، تاہم ہم اُن سے ایک ہی تقاضا کرتے ہیں کے وہ بھارت کی دہشتگردانہ پروکسیوں فتنۃ الہندوستان اور فتنۃ الخوارج کو جگہ نہ دیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے افسران کو ہدایت کی کہ اپنی انفرادی اور علاقائی پہچان سے بڑھ کر پاکستانیت کی پہچان کو اپنائیں، ہر نظام میں مسائل اور کمزوریاں ہوتی ہیں، آپ کا کام ہے کہ کمزوریوں اور منفی قوتوں کو نظام پر حاوی نہ ہونے دیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ جو اقوام اپنی تاریخ کو بھول جاتی ہیں انکا مستقبل بھی تاریک ہو جا تا ہے، پاکستان کی کہانی اور تاریخ کو جانیے اور اپنی اگلی نسلوں تک پہنچائیں، ملک سے محبت اور وفاداری اولین اور بنیادی شرط ہے، اپنے اندر جرات، قابلیت اور کردار پیدا کریں، اگر ان میں سے ایک جزو کو چننا ہو تو ہمیشہ کردار کو فوقیت دیجیے گا۔
آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ سول بیوروکریسی کار یاستی نظم و نسق میں کلیدی کردار ہے، نوجوان افسران دیانت، پیشہ ورانہ مہارت اور حب الوطنی کو شعار بنائیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ادارہ جاتی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے فروغ پر زور دیا اور قومی سلامتی، داخلی و خارجی چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج علاقائی امن واستحکام کی ضامن ہے، سول بیوروکریسی کا ریاستی نظم ونسق میں کلیدی کردار ہے، نوجوان افسران دیانت، پیشہ ورانہ مہارت اور حب الوطنی کو شعار بنائیں۔
52ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے افسران نے کشمیر، خیبرپختونخوا، بلوچستان میں پاک فوج کی کارروائیوں کا مشاہدہ کیا۔


مشہور خبریں۔
مجھے یقین ہے کہ لوگ مجھے دوبارہ منتخب کریں گے: اردوغان
?️ 19 مئی 2023سچ خبریں:ترکی کے موجودہ صدر رجب طیب اردوغان نے گزشتہ شب اس
مئی
فیلڈ مارشل کی سکھ کمیونٹی کی تمام عبادت گاہوں کی جلد مکمل بحالی کی یقین دہانی
?️ 30 اگست 2025لاہور: (سچ خبریں) آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کرتارپور
اگست
80% روسی عوام کا ولادیمیر پیوٹن پر اعتماد
?️ 20 اگست 2022سچ خبریں: یوکرین جنگ کے حوالے سے روس پر مغربی ممالک
اگست
وزیراعظم نے اقتصادی رابطہ سمیت کابینہ کی 7 کمیٹیاں تشکیل دے دیں
?️ 23 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ کی 7 کمیٹیاں
مارچ
آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے فیصلے پر نظرثانی اپیل، جسٹس منیب اختر کا بینچ کا حصہ بننے سے معذرت
?️ 30 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منیب اختر
ستمبر
فلسطین کی آزاد ریاست ضرور قائم کی جائے گی: اردگان
?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردگان نے پیر کے روز دعویٰ
جنوری
بوسنیائی مسلمانوں کی نسل کشی کی 26 ویں برسی، ترک صدر نے بڑا بیان جاری کردیا
?️ 12 جولائی 2021انقرہ (سچ خبریں) بوسنیائی مسلمانوں کی نسل کشی کی 26 ویں برسی
جولائی
ملک بھر میں بجلی کی طلب میں 5 ہزار میگاواٹ کمی کے باوجود شارٹ فال برقرار
?️ 28 مئی 2024پشاور: (سچ خبریں) ملک بھر میں بجلی کی طلب میں گزشتہ سال
مئی