?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے واضح کیا ہے کہ بھارت نام نہاد دراندازی کے گمراہ کن جھوٹ اور بے بنیاد الزامات سے باز آئے اور جنگ بندی معاہدے سے فرار کے بہانے نہ ڈھونڈے ، ’فالس فلیگ‘ آپریشن کی نیت سے بھارت خودساختہ جھوٹ گھڑنے اور حیلے بہانے تراشنے سے باز رہے ، بھارتی غیرذمہ دارانہ رویے کے نتائج خطے کے امن وسلامتی کے لئے اچھے نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ بھارتی میڈیا کی قیاس آرائی لغو اورسراسر بے بنیاد ہے کہ پاکستان ‘ایل او سی’ سے نام نہاد دہشت گرد مقبوضہ کشمیر میں داخل کرنا چاہتا ہے ، بھارت نے تہہ در تہہ خاردار باڑ، سکیورٹی نظام کے علاوہ الیکٹرانک نگرانی کے آلات نصب کررکھے ہیں۔
مقبوضہ جموں وکشمیر دنیا میں سب سے زیادہ فوج کی موجودگی رکھنے والا خطہ ہے ، 9 لاکھ سے زائد بھارتی اہلکار وہاں موجود ہیں ، پھر یہ کیسے ممکن ہے؟ اس لیے بھارت نام نہاد دراندازی کے گمراہ کن جھوٹ اور بے بنیاد الزامات سے باز آئے اور جنگ بندی معاہدے سے فرار کے بہانے نہ ڈھونڈے ، رواں سال فروری میں پاکستان نے 2003 کے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کے لئے بھارت پر زور دیا کیوں کہ جنگ بندی معاہدے کے لئے بھارت پر زور دینے کا مقصد علاقائی مفاد میں امن وسلامتی اور کشمیریوں کی جانیں بچانا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کچھ وقت کے بعد ہمیشہ ایسے الزامات دہراتا رہتا ہے، دنیا جانتی ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف کینہ و بغض پر مبنی کردار کشی کی مہم چلاتا رہتا ہے ، بھارتی مکروہ چہرہ اور عزائم ’یورپی ڈس انفو لیب‘ کے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے سے پوری طرح بے نقاب ہوچکے ہیں، بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر اور پاکستان کے خلاف ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے، فروری2007 میں سمجھوتہ ایکسپریس سانحے اور جون 2021 میں لاہور میں دہشت گرد دھماکے میں بھارت کا ہاتھ تھا، 2020 میں ریاستی دہشت گردی، سرپرستی اور مالی وسائل کی فراہمی میں بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت دنیا کو دے چکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ترقیاتی پیکج سے سندھ کے نوجوانوں کو فائدہ ہوگا:اسد عمر
?️ 16 اپریل 2021سکھر(سچ خبریں)وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ ترقیاتی پیکج میں
اپریل
مصر نے صیہونی حکومت کی جارحیت کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا
?️ 22 مئی 2023سچ خبریں:مصر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں مسجد الاقصی پر
مئی
یمن سے متحدہ عرب امارات کا انخلا یقینی نہیں ہے : العامری
?️ 31 دسمبر 2025سچ خبریں: جنوبی یمن کی لبریشن فرنٹ کے سیکرٹری عارف العامری نے
دسمبر
الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے بارے میں عمران خان کو تفصیلی رپورٹ دی گئی
?️ 6 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کو مقامی سطح پر تیار
اگست
سردار سلیمانی تمام استقامتی محاذوں میں مرد میدان تھے: النخالہ
?️ 6 جنوری 2023سچ خبریں: کل فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ کے جنرل سیکرٹری
جنوری
لسیکو میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کیلئے خصوصی ڈیسک قائم
?️ 15 جنوری 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) میں بجلی چوروں کے
جنوری
میں ذاتی وجوہات کی بناء پر 2024 کے انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا: پومپیو
?️ 17 اپریل 2023سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اعلان کیا کہ وہ
اپریل
ایران کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں ٹرمپ کے معاون کا بیان
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معاون جی ڈی ونس نے ایران
مئی