🗓️
کراچی (سچ خبریں) ملک بھر میں بھارتی ڈیلٹاویرینٹ کا قہر جاری ہے، جس میں کراچی سب سے زیادہ متاثر ہے، کراچی میں 1210 مریضوں کی حالت تشویشناک ہیں کراچی میں67 فیصد کیسز لاہور، اسلام آباد ، پشاور، راولپنڈی اورحیدرآباد سے آرہے ہیں ، 500 مریض روزانہ ملک میں داخل ہورہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی میزبانی میں این سی او سی کامشترکہ اجلاس ہوا ، اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد کیا گیا ہے۔جس میں وفاقی وزیراسدعمر، لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان ، وزیراعظم کے سی پیک اسپیشل اسسٹنٹ خالد منصور اور دیگرشریک ہوئے جبکہ صوبائی وزرا، چیف سیکریٹری ، آئی جی سندھ ، سیکریٹری صحت ڈاکٹر کاظم ، ڈاکٹرفیصل ، پروفیسرسعید قریشی اوردیگر نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ہم چوتھی لہر کے چھٹے ہفتے میں داخل ہوچکے ہیں، اب چوتھی لہرکچھ کم ہوناشروع ہوگئی ہے، آزادجموں کشمیرمیں کورونا عروج پرہےجہاں 26 فیصد کیسز ہیں۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ سندھ میں کورونا وائرس کی شرح13 فیصد ہے، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں سست رفتاری سےکیسزبڑھ رہے ہیں ، اس وقت کراچی میں کیسزکی شرح21 فیصد ہے جبکہ 3فیصد کمی آئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی میں67 فیصد کیسز لاہور، اسلام آباد ، پشاور، راولپنڈی اورحیدرآباد سے آرہے ہیں ، 500 مریض روزانہ ملک میں داخل ہورہے ہیں۔
بریفنگ میں کہا ہے کہ سب سےزیادہ کراچی میں 1210 مریض تشویشناک حالت میں ہیں اور کراچی میں اموات کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے ، ملک میں بھارتی ڈیلٹاویرینٹ کی لہرجاری ہے، جوکراچی میں زیادہ ہے، سندھ حکومت نے 8اگست تک سخت اقدامات کیے ہیں۔
سندھ حکومت نے اپنے ذرائع سے مزید583آکسیجن بیڈز لگائےہیں ، آکسیجن بیڈز میں 100بیڈ جے پی ایم سی، 75عباسی شہیداسپتال ، 100عید گاہ میٹرنٹی ، 150ایکسپو ،158کوویڈ اسپتالوں میں ہے جبکہ این ڈی ایم اے نے 537آکسیجن بیڈ سندھ حکومت کو مہیا کیے ہیں ، اس وقت سندھ میں مجموعی طورپر 1120 آکسیجن بیڈز ہیں۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ کے آنے سے پہلے سے چند ماہ یوکرین کے لیے فیصلہ کن ہیں: سابق امریکی عہدیدار
🗓️ 26 نومبر 2024سچ خبریں:امریکہ کے نو منتخب صدر کے سابق قومی سلامتی مشیر نے
نومبر
حکومت سندھ نے کے ایم سی کا امراضِ قلب کے بارے میں اہم فیصلہ
🗓️ 26 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ حکومت کے زیر انتظام قومی ادارہ امراض قلب
دسمبر
الازہر یونیورسٹی پاکستان میں اپنا کیمپس کھولے گی، مفتی اعظم مصر ڈاکٹر نذیر محمد عیاد
🗓️ 11 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) مصر کی الازہر یونیورسٹی پاکستان میں اپنا
جنوری
الیکشن کمیشن کی 47 ارب جاری کرنے کی درخواست، وزارت ہچکچاہٹ کا شکار
🗓️ 28 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ سال ہونے
نومبر
روس کے خلاف امریکی پروپیگنڈے میں شدت
🗓️ 8 فروری 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے نائب مستقل نمائندے نے کہا کہ
فروری
صیہونیوں کا مغربی پٹی پر حملہ
🗓️ 25 جون 2021سچ خبریں:اسرائیلی فورسز نے آج صبح مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں
جون
یاسمین راشد کا چیف جسٹس کو خط: سیاسی انتقام، گرفتاریوں کی مذمت
🗓️ 14 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد
مئی
واشنگٹن لوگوں کو غریب بنا کر امیر بنتا ہے: امریکی ماہر عمرانیات
🗓️ 31 مئی 2023سچ خبریں:امریکہ کے مالیاتی ادارے اور جاگیردار، کم آمدنی والے گھرانوں سے
مئی