?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی پروازوں کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال پر وزارت خارجہ کا موقف بڑا واضح ہے۔ایوی ایشن منسٹری کو ہمارا موقف لینا چاہئیے تھا لیکن غفلت ہوئی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ اگر وزارت خارجہ کا نقطہ نظر لیا جاتا تو ہمارا بڑا واضح موقف تھا، ہے اور رہے گا۔
جب ہمارے علم میں آیا تو ہم نے اس کا نوٹس لیا اور ہماری تجویز پر اب یہ معاملہ روک دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 30 اکتوبر کو بتایا گیا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود سے گزر گیا۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام نے بھارتی وزیراعظم کے طیارے کو فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دی تھی۔
مودی کا جہاز گزشتہ روز پاکستانی فضائی حدود سے گزر کر اٹلی پہنچا۔ ترجمان کے مطابق بھارتی وزیراعظم کا جہاز بہاولپور کی فضائی حدود سے پاکستان ائیر سپیس میں داخل ہوا۔جو تربت اور پنجگور کی فضائی حدود سے گزر کر پاکستانی ائیر سپیس سے باہر نکل گیا۔جہاز نے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ نئی دلی سے ٹیک آف کیا تھا۔اٹلی کے دورے کے بعد بھارتی وزیراعظم کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود کا ہی استعمال کرے گا۔
اس سے دو روز قبل بھی سری نگر سے شارجہ جانے والا بھارتی طیارہ لاہور کی فضائی حدود سے گزرا تھا ۔ سول ایوی ایشن نے اعتراف کیا ہے کہ بھارتی درخواست پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجاز ت دی گئی۔سری نگر سے شارجہ جانے والا بھارتی طیارہ لاہور کی فضائی حدود سے گزرا تھا ، ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق بھارتی نجی فضائی کمپنی کا طیارہ سری نگر سے شارجہ جا رہ اتھا۔بھارتی طیارہ لاہور رینج سے گزرتا ہوا شارجہ گیا۔ بھارتی درخواست پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی گئی۔


مشہور خبریں۔
خوارج پر ان کے آقاؤں نے زور ڈالا کہ پاکستان میں گھس کر دہشتگردی کریں، وزیر داخلہ
?️ 27 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ آج
اپریل
یروشلم میں 5 امریکیوں کے زخمی ہونے پر واشنگٹن کا ردعمل
?️ 15 اگست 2022سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے آج
اگست
حج پالیسی 2024 کا اعلان، اخراجات میں ایک لاکھ روپے کی کمی
?️ 17 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر مذہبی امور ڈاکٹر انیق احمد نے
نومبر
ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 72 افراد کا انتقال
?️ 16 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے
اگست
صیہونی غزہ پر حملہ کرنے سے پہلے ہزار بار سوچتے ہیں
?️ 30 جون 2021سچ خبریں:فلسطینی جہاد اسلامی موومنٹ کے سکریٹری جنرل نے ایک تقریر میں
جون
پاکستانی جنرل: بھارت کے ساتھ بات چیت کو جنگ پر ترجیح دی جاتی ہے
?️ 30 مئی 2025سچ خبریں: پاکستانی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین نے
مئی
برطانیہ نے افغانستان کا سفر کےسے روکا
?️ 23 جون 2023سچ خبریں:برطانیہ کے فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس نے برطانوی شہریوں
جون
سیاسی لڑائی طویل ہوئی تو غریب کے حالات مزید گھمبیر ہو جائینگے ، شیخ رشید
?️ 25 ستمبر 2022راولپنڈی: (سچ خبریں ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر
ستمبر