?️
اسلا م آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے بھارتی میڈیا کے اس دعوے کو سختی سے مسترد کر دیا ہے کہ پاکستان نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران جنگ بندی کی درخواست کی تھی، دفتر خارجہ نے نائب وزیراعظم سے متعلق بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعووں کو مسترد کردیا، ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جنگ شروع کی اور نہ ہی کسی سے جنگ بندی کی درخواست کی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ شب بھارتی میڈیا کی جانب سے کیے جانے والے دعوؤں کو دوٹوک انداز میں مسترد کرتے ہیں کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے بعد جنگ بندی کی درخواست کی۔ ترجمان نے کہا کہ اس کے برعکس پاکستان نے جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کاکہنا تھا کہ ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اپنے انٹرویوز اور بیانات میں واضح کیا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جو ہماری حق دفاع کا حصہ تھا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان نے اپنے دفاع کے حق کے استعمال میں بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا نائب وزیراعظم نے اپنے انٹرویوز اور بیانات میں اس بات کو واضح کیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کے عمل میں دوست ممالک خاص طور پر سعودی عرب اور امریکا نے کلیدی کردار ادا کیا، واقعات کی ترتیب واضح طور پر ظاہر کرتی ہے کہ پاکستان نے نہ تو خود جنگ بندی کی پیشکش کی اور نہ کسی تیسرے فریق سے ایسا کرنے کو کہا، بلکہ 10 مئی 2025 کو صبح 8 بج کر 15 منٹ پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے رابطہ کر کے اطلاع دی کہ بھارت جنگ بندی پر آمادہ ہے۔
بشرطیکہ پاکستان بھی تیار ہو۔انہوں نے کہا کہ دوست ممالک بشمول سعودی عرب اور امریکا نے پاک بھارت جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا۔ ڈپٹی وزیراعظم نے پاکستان کی طرف سے اس پیشکش کو قبول کرنے کی تصدیق کی بعد ازاں، صبح 9 بجے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بھی اسحاق ڈار سے رابطہ کیا اور بھارتی آمادگی کی بابت اسی نوعیت کی تصدیق اور جواب طلب کیا جیسا کہ امریکی وزیر خارجہ نے کیا تھا۔ترجمان نے کہا کہ اس پوری صورتحال میں پاکستان کا مؤقف واضح رہا کہ اس نے اپنے دفاع کا حق استعمال کیا اور کسی قسم کی جنگ بندی کی التجا نہیں کی بلکہ ذمہ دار ریاست کے طور پر مناسب موقع پر سفارتی پیش رفت کو قبول کیا۔


مشہور خبریں۔
آدھے سے زیادہ امریکی بائیڈن کی کارکردگی سے غیر مطمئن
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںامریکہ میں ہونے والے ایک تازہ ترین سروے کے مطابق اس
اپریل
پی ٹی آئی کے سینیئر رہنماوں کا جہانگیر ترین سے اظہار یکجہتی
?️ 12 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) ہفتے کو سیشن کورٹ میں پیشی سے قبل پی ٹی
اپریل
حکومت آئی پی پیزسے متعلق حقیقی اقدامات نہیں کررہی،مفتاح اسماعیل
?️ 23 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) عوام پاکستان پارٹی کے رہنماء مفتاح اسماعیل نے کہا
ستمبر
بھارت خطرناک بحری تیاریوں میں مصروف ہے۔ عاصم افتخار احمد
?️ 20 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم
مئی
صیہونی حکومت کے تیار کردہ سافٹ وئیر کا استعمال کرتے ہوئے اپنے عوام کی جاسوسی
?️ 16 جولائی 2021سچ خبریں:ذرائع ابلاغ نے دنیا بھر کی مختلف حکومتوں کے ذریعہ صیہونی
جولائی
ترکی کی جانب سے شامی مسلح اپوزیشن کی حمایت جاری
?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: ورلڈ اکانومی اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنزنے اعلان کیا ہے کہ آنکارا یکطرفہ
جنوری
صیہونی حکومت کو تسلیم کرنا ہمارے منصوبے میں شامل نہیں: طالبان
?️ 3 ستمبر 2022سچ خبریں: قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم
ستمبر
عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف غیر ضمانتی گرفتاری کے احکامات
?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں:اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیرِ اعظم
دسمبر