بنوں، لکی مروت میں پولیس، سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، 5 خوارج ہلاک

?️

بنوں : (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے اضلاع بنوں اور لکی مروت میں پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے عوام کے ساتھ مل کر کامیاب آپریشن کے دوران فتنۃ الخوارج کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق تختی خیل/ہوید کے سرحدی علاقے میں فتنۃ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلعی پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ طور پر ایک اہم اور فیصلہ کن آپریشن کیا۔

ڈی آئی جی بنوں سجاد خان نے کی قیادت میں ہونے والے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں فتنۃ الخوراج کے 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ پولیس کے تمام اہلکار محفوظ رہے۔

یہ آپریشن ریجنل پولیس افسر بنوں سجاد خان کی براہِ راست نگرانی میں اس وقت بھی جاری ہے۔

آر پی او سجاد خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے جوان امن و امان کے قیام اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر دم تیار ہیں، اور یہ کارروائیاں اسی عزم کا عملی ثبوت ہیں۔

آپریشن کے دوران عوام کی بھرپور امداد اور تعاون پولیس کو حاصل رہا جب کہ علاقہ مکینوں نے پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر مشکوک سرگرمیوں سے متعلق مسلسل معلومات فراہم کیں، جس سے کارروائی کو کامیاب بنانے میں بڑی مدد ملی۔

اہلِ علاقہ نے کہا کہ وہ اپنی مٹی کے امن کے لیے خیبرپختونخوا پولیس کے غیور جوانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی سے کھڑے ہیں۔

آئی جی پی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے بنوں اور لکی مروت پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ خوارج کے خاتمے کے لیے ایسی کامیاب کارروائیاں علاقے میں دیرپا امن کو یقینی بنائیں گی۔

خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ دہشت گردوں کو کہیں بھی محفوظ پناہ گاہ نہیں ملنے دی جائے گی اور یہ مشترکہ آپریشن امن کے استحکام کے لیے جاری رہے گا۔

مشہور خبریں۔

صیہونی دشمن کے ساتھ تین ماہ کی جنگ میں حزب اللہ کی میدانی کامیابیاں

?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے اپنی

پولیو وائرس چارسدہ بھی پہنچ گیا، ملک کے مزید 8 اضلاع میں وائرس کی تصدیق

?️ 15 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں

ایرانی قدس فورس کے کمانڈر کیوں غائب رہے؟ عراقی تجزیہ کار کی زبانی

?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: عراق کے ایک تجزیہ کار عصام شاکر نے قدس فورس

شام میں علوی خواتین کو "الجولانی” دہشت گردوں نے کیا اغوا 

?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: معلوماتی ذرائع کے مطابق، گزشتہ چند مہینوں میں سوریہ کے

شکاگو میں ٹرمپ کی مہم جرائم اور امیگریشن سے لڑنے کا دعوی کرتی ہے

?️ 24 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر لاس اینجلس اور واشنگٹن کے شہروں کے بعد

ترک پریس: یہ غزہ نہیں، یہ تل ابیب ہے!

?️ 16 جون 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت پر ایران کے طاقتور حملوں نے ترکی کے

یمنیوں نے ایک سال سے کیسے صیہونیوں کا ناک میں دم کر رکھا ہے؟صیہونی تجزیہ کار کی زبانی

?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں:ایک صیہونی فوجی افسر نے انکشاف کیا ہے کہ یمن کی

تحریک انصاف نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے خلاف قرارداد منظور کرلی

?️ 30 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے اسرائیل کو تسلیم کرنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے