?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) بلوچ یکجہتی کمیٹی نے جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے خلاف اسلام آباد میں جاری اپنا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
یہ اعلان نیشنل پریس کلب (این پی سی) کی جانب سے اسلام آباد پولیس کو ایک خط لکھنے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کیمپ کو ہٹانے کی درخواست کی گئی تھی، این پی سی کی درخواست بعد میں صحافیوں سمیت دیگر حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کے بعد واپس لے لی گئی۔
مظاہرین جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے این پی سی کے سامنے دھرنا دیے بیٹھے تھے۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کا یہ کیمپ گزشتہ سال 22 دسمبر کو قائم کیا گیا تھا اور سخت سردی کے باوجود مظاہرین یہاں موجود رہے۔ مزید برآں، دھرنے کے منتظمین نے اسلام آباد پولیس پر الزام لگایا تھا کہ ان کے حامیوں کو ہراساں اور ان کی پروفائلنگ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹس (ایف آئی آر) بھی درج کی گئی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دھرنے کی قیادت کرنے والی ماہ رنگ بلوچ نے کہا کہ یہاں سے جو نفرت کا پیغام دیا گیا، وہ پیغام ہم بلوچستان لے کر جائیں گے، ہم یہاں سے نفرت کا پیغام لے کر جا رہے ہیں، ہمارے ساتھ جو کچھ ہوا وہ سب کچھ یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پریس کلب اسلام آباد کا کل کا نوٹیفکیشن پوری صحافت پر داغ ہے، اسلام آباد میں جو کچھ ہمارے ساتھ ہوا، وہ پورے بلوچستان کو بتائیں گے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس کو لکھے گئے خط میں این پی سی نے درخواست کی تھی کہ مظاہرین کو کسی دوسرے مقام پر منتقل کرنے کے لیے ایک منصوبہ بنایا جائے تاکہ ’پریس کلب اور تمام رہائشیوں اور تاجر برادری کے لیے مشکلات کو کم کیا جا سکے‘۔
ماہ رنگ بلوچ نے کہا کہ ہم اپنا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں، کل بلوچستان کی جانب روانہ ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ریاست کے خلاف نہیں، ریاست ہمارے خلاف ہے، ہم تو اپنے مسائل کے حل کے لیے ریاست سے مطالبہ کر رہے ہیں، بلوچ یکجہتی کمیٹی نے 61 دن تک پرامن احتجاج کیا۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما نے کہا کہ افسوس ہے کہ الیکشن مہم چل رہی ہے لیکن کسی جماعت کی جانب سے لاپتا افراد سے متعلق کی کوئی بات نہیں کی جا رہی۔


مشہور خبریں۔
عمر اکمل پر ایک سال کی پابندی اور 42 لاکھ سے زیادہ کا جرمانہ عائد
?️ 26 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} قومی کرکٹر عمر اکمل کو کرکٹ کی عالمی ثالثی
فروری
حالات بہتر نہ ہونے پر فواد چوہدری نے مکمل لاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا
?️ 24 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کورونا کے سبب
اپریل
موشے یالون: نیتن یاہو اور ان کی کابینہ 7 اکتوبر کی شکست کی دستاویزات چھپا رہی ہے
?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ موشے یاعلون نے نیتن
اکتوبر
شام میں دہشت گردی کا خاتمہ ہونا چاہیے:روس
?️ 16 فروری 2021سچ خبریں:شام کے لئے روس کے ایلچی نے آستانہ مذاکرات میں شام
فروری
اسحاق ڈار سے آسٹریلوی ہم منصب کا رابطہ، پاک بھارت کشیدگی اور سیز فائر بارے تبادلہ خیال
?️ 12 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے آسٹریلوی
مئی
رانا ثنااللہ اور شرجیل میمن میں ٹیلی فونک رابطہ، کینال مسئلہ بات چیت سے حل کرنے پراتفاق
?️ 20 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے
اپریل
کشمیری صحافی رئیس بٹ کو پہلے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت
?️ 30 مارچ 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مارچ
فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کے سخت نتائج ہوں گے
?️ 20 اپریل 2021سندھ(سچ خبریں) گورنر سندھ عمران اسمٰعیل کانے فرانسیسی سفیر کے خلاف اسمبلی
اپریل