بلوچستان کے وزیر اعلی کا نئی حکومت کے بارے میں اہم بیان دیا

بلوچستان

?️

کوئٹہ (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کے لیے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی متحرک ہوگئے صادق سنجرانی نے بلوچستان عوامی پارٹی کےرہنماؤں سےملاقات کی ہے، ملاقات میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے پر مشاورت کی گئی۔چیئرمین سینیٹ نے ناراض ارکان سے ذاتی حیثیت میں ملنے کا بھی فیصلہ کیا ۔ملاقات میں خالد مگسی،منظورکاکڑ، سرفرازبگٹی، عبدالقادر، احمدخان، نصیب اللہ بازئی سمیت دیگر اراکین شامل تھے۔
تاہم چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کاوشیں اُس وقت ناکام ہو گئیں، جب حکمراں جماعت کے اراکین نے سخت الفاظ میں کہہ دیا کہ کوئی بھی وزیر اعلی بلوچستان بنے قبول ہے لیکن جام کمال قبول نہیں۔تاہم دوسری جانب کچھ اور ہی کہانی سامنے آئی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے حکومتی و اتحادی ارکان اسمبلی نے ملاقات کی اور وزیر اعلیٰ پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا۔
ملاقات میں ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسیٰ خیل ، صوبائی وزرا اور اتحادی جماعتوں کے اراکین شامل تھے۔ اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ سیاست میں ناراضگی ہوتی رہتی ہے، ہم دوستوں کو منا لیں گے، وہ ہمارے ساتھ ہیں، اپوزیشن کو مایوسی ہوگی۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں حزب اختلاف کے 16 ارکان نے وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی۔
گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنے خلاف جمع کروائی گئی تحریک عدم اعتماد کو یکسر نظر انداز کر دیا تھا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنےخلاف تحریک عدم اعتماد پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میری جماعت اوراتحادی میرے ساتھ ہیں تواپوزیشن سےفرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ الحمدللہ مجھے عدم اعتماد کی تحریک کی پرواہ نہیں ہے۔پارٹی اور اتحادیوں کے ساتھ نہ ہونے پر مجھے ایوان کا سربراہ ہونے کا حق نہیں ہوگا، جس دن میری جماعت اور اتحادیوں کی اکثریت نے عدم اعتماد کیا تو چلا جاوٴں گا۔

مشہور خبریں۔

حماس کے مطالبات کے مقابلے میں صیہونیوں نے ڈالے ہتھیار 

?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے

ٹرمپ انتظامیہ نے ہارورڈ کو مزید 450 ملین ڈالر کی مالی امداد میں کٹوتی کر دی

?️ 14 مئی 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس اور ہارورڈ یونیورسٹی کے درمیان کشیدگی کے تسلسل

مہنگائی کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں: وزیر خارجہ

?️ 22 جنوری 2022ملتان(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ مانتے ہیں

ترکی کے جنگی جہاز کاآن کا منصوبہ بحران کا شکار؛ وجہ؟

?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں:امریکی کانگریس نے ترکی کو جنگی جہاز کاآن کے انجن کی

عالمی یوم قدس، بیت المقدس کا تحفظ اور عالمی استکبار کے خلاف مظلوموں کی متحد آواز

?️ 6 مئی 2021(سچ خبریں) جو پتھروں میں بھی کھلتے ہیں وہ گلاب ہیں ہم۔۔۔۔۔۔۔۔۔جو

جوہر ٹاؤن دھماکے میں بیرونی عناصر ملوث ہونے پر تحقیقات جاری

?️ 26 جون 2021لاہور(سچ خبریں) جوہر ٹاؤن دھماکے کے حوالے سےقانون نافذ کرنے والے اداروں

انصار اللہ اور مزاحمت کے ناقابل تسخیر ہونے کا راز کیا ہے؟

?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں:امریکہ اور انگلینڈ نے کمانڈ، ٹریننگ اینڈ کنٹرول سینٹرز، گولہ بارود

عمران خان، شاہ محمود قریشی کےخلاف سائفر کیس کی سماعت کرنے والے جج رخصت پر روانہ

?️ 4 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے