بلوچستان: کوہلو میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکا، 2 افسر شہید

?️

بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دیسی ساختہ بم کا دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 2 افسران شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’قابل اعتبار خفیہ اطلاع پر بلوچستان کے علاقے کوہلو میں 10 فروری کو کارروائی شروع کی گئی تھی تاکہ دہشت گردوں کو آزادانہ کارروائیوں سے روکا جائے‘۔

بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں کارروائی کے دوران دیسی ساختہ بم کا دھماکا ہوا اور کارروائی کرنے والی پارٹی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں دو افسران شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں ’میجر جواد اور کیپٹن صغیر نے شہادت پائی اور مادر وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا‘۔

بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے تاکہ امن کے دشمنوں کو قابو کیا جائے۔

واقعے کے حوالے سے مزید کہا گیا کہ دشمن عناصر کی جانب سے اس طرح کے بزدلانہ اقدامات بلوچستان میں بڑی محنت سے حاصل کیا گیا امن اور استحکام سبوتاژ نہیں کرسکتے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اس طرح کے اقدامات اپنے خون اور جان کی قیمت پر ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

اس سے قبل لیوزیز اہلکار جمال شاہ نے بتایا تھا کہ کوہلو کے وسطی علاقے تڑیمڑ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی کہ سڑک کنارے نصب بم کا دھماکا ہوا۔

انہوں نے مزید بتایا تھا کہ دھماکے میں 2 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے، جنہیں کوہلو کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایم ایس ڈی ایچ کیو کوہلو ڈاکٹر اصغر مری نے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام طبی عملے، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کو الرٹ کر دیا۔

واضح رہے کہ 4 فروری کو بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے جیوانی میں بارودی سرنگ کے دھماکے اور اس کے بعد مسلح عسکریت پسندوں کی جانب سے گھات لگا کر کیے گئے حملے میں ایک فوجی شہید اہلکار اور 7 زخمی ہوگئے تھے.

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکام کے مطابق کوسٹ گارڈز اہلکار اپنی گاڑی میں جا رہے تھے کہ اس دوران ان کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی تھی۔

یاد رہے کہ 20 جنوری 2023 کو بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے پنیر میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں انجن سمیت 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جس کے سبب 8 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

ترجمان پاکستان ریلوے محمد کاشف کے مطابق بولان کے علاقے پنیر ریلوے اسٹیشن پر واقع پٹری کے قریب زور دار دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں مچھ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کے انجن سمیت 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق بوگیاں اتر جانے سے 8 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

ترکی زلزلے میں 31 ہزار ہلاک

?️ 13 فروری 2023سچ خبریں:ریکٹر اسکیل پر 7.8 شدت کے زلزلے نے جس کا مرکز

اعلانیہ دھوکا دہی کے ارتکاب پر مقدمے کیلئے وقت کی حد ختم نہیں ہوتی، سپریم کورٹ

?️ 23 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) جائیداد کے حقوق سے متعلق ایک فیصلے میں سپریم

آزاد جموں و کشمیر اسمبلی مسلسل چوتھے روز نئے وزیراعظم کے انتخاب میں ناکام

?️ 18 اپریل 2023 کشمیر:(سچ خبریں) آزاد جموں اور کشمیر کی قانون ساز اسمبلی مسلسل

خطے میں اسرائیلی جارحیت کے دور کا خاتمہ؛ وعدہ صادق ۳ کے چند پیغامات

?️ 17 جون 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت جو فوجی اور سیاسی غلط فہمیوں کے ذریعے

غزہ جنگ بندی سے متعلق نیتن یاہو کی 7 ” نہیں” کیا ہیں ؟

?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حکومت کی جارحیت کے آغاز

جنوبی نابلس میں صہیونیوں کا فلسطینیوں پر حملہ؛درجنوں افراد زخمی

?️ 14 اگست 2021سچ خبریں:نابلس کے جنوب میں بیتا قصبے میں صیہونی آبادکاری خلاف ہونے

جرمنی میں کلینکوں کے خلاف لوگ سڑکوں پر

?️ 21 جون 2023سچ خبریں:عملے کی کمی اور اربوں اضافی اخراجات جیسے مسائل کی وجہ

بائیڈن کے نائب کی موجودگی میں صہیونی حکومت کی نسل کشی پر تنقید

?️ 30 ستمبر 2021سچ خبریں: بنیو یارک پوسٹ نے رپورٹ کیا کہ نائب صدر کملا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے