بلوچستان: کوئٹہ اور شیرانی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بھارتی اسپانسرڈ 18 دہشتگرد ہلاک

?️

کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 18 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، کوئٹہ کے نواحی علاقے غزا بند میں سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں 10 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ضلع شیرانی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز نے غزا بند میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا، پہاڑی علاقے میں انٹیلی جنس اطلاعات پر ہونے والے اس آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران سیکیورٹی فورسز نے بھارتی اسپانسرڈ 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

فائرنگ کے دوران سیکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے، آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

دریں اثنا، بلوچستان کے ضلع شیرانی میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخواج کے 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، سیکورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں حالیہ مہینوں میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں بھی تیزی آئی ہے۔

گزشتہ روز کوئٹہ میں حالی روڈ پر ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے میں خودکش حملہ آور سمیت 6 دہشت گرد مارگئے تھے جبکہ 2 ایف سی اہلکاروں سمیت 10 افراد شہید اور 2 درجن سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (پی آئی سی ایس ایس) کے مطابق اگست 2025 میں بلوچستان میں دہشت گردوں کے 28 حملے ہوئے جس کے نتیجے میں 52 افراد لقمہ اجل بنے جن میں 23 سیکیورٹی اہلکار، 21 شہری اور 8 عسکریت پسند شامل ہیں جبکہ 45 افراد زخمی ہوئے، جن میں 23 سیکیورٹی اہلکار اور 22 شہری شامل ہیں، عسکریت پسندوں نے کم از کم 5 افراد کو اغوا کیا، سیکیورٹی فورسز نے 50 عسکریت پسند ہلاک کیے، جو جون 2015 کے بعد سب سے زیادہ تعداد ہے۔

مشہور خبریں۔

فرانسیسی فسادات میں سوشل میڈیا کا اہم رول

?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون، جنہوں نے ملک میں حالیہ مظاہروں

وزیراعظم نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو چین جانے کا کہا ہے

?️ 17 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد

اب پاکستانی انتخابات کے نتائج کو تمام فریق قبول کریں گے

?️ 8 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ

نیب نے پولیس اور رینجرز سے مددلینے کا فیصلہ کیا

?️ 23 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کی

اپوزیشن کی جیت سے تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ

?️ 21 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) اپوزیشن جماعت ن لیگ آگے، پی ٹی آئی آئندہ

شام عرب لیگ میں اپنی نشست واپس نہیں لینا چاہتا: الجزائر

?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:   اتوار کی شام الجزائر کے وزیر خارجہ رمطان لعمامره نے

مقبوضہ مغربی کنارے میں بچوں کے لیے مہلک ترین سال

?️ 29 دسمبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ یہ سال مقبوضہ

عمران خان کو سیکیورٹی نہیں دے سکتے تو انتخابات کا پُرامن انعقاد کیسے ممکن ہوگا؟ الیکشن کمیشن

?️ 25 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے سیکریٹری داخلہ کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے