بلوچستان: ژوب کینٹ پر مسلح دہشت گردوں کا حملہ ناکام

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں مسلح عسکریت پسندوں کے ایک گروپ کی جانب سے آدھی رات کے بعد کینٹ کے علاقے میں حملے کی کوشش کو ناکام بنادیا۔

اتوار اور پیر کی درمیانی شب مسلح عسکریت پسندوں کے ایک گروپ کی جانب سے ژوب کینٹ پر حملہ کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق پہلے سے ہی ہائی الرٹ سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی گیریژن کے علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

مقامی لوگوں نے رات 2 بج کر 30 منٹ کے قریب علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی جب کہ یہ سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔

حکام نے ژوب میں دہشت گردانہ حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مسلح دہشت گردوں نے ائیرپورٹ روڈ کی جانب سے حملہ کیا، تاہم سیکیورٹی فورسز جو پہلے سے چوکس اور الرٹ تھیں، انہوں نے فوری طور پر پوزیشنیں سنبھال لیں اور جوابی فائرنگ کی۔

ژوب میں تعینات ایک سینئر اہلکار نے ڈان کو بتایا کہ فائرنگ اور دھماکوں کا شدید تبادلہ صبح تک جاری رہا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بلوچستان کے علاقے ژوب میں واقع گیریژن میں دہشت گردوں کے حملے میں 9 فوجی جوان شہید اور جوابی کارروائی میں 5 دہشت مارے گئے تھے۔

آئی ایس پی آر نے بیان میں کہا تھا کہ بلوچستان کے علاقے ژوب کینٹ میں علی الصبح دہشت گردوں کے ایک گروپ نے حملہ کیا اور تنصیب میں گھسنے کی کوشش کی جنہیں ڈیوٹی پر موجود جوانوں نے روکا اور فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دہشت گرد چھوٹی جگہ پر محدود ہوگئے۔

کلیئرنس آپریشن کی تکمیل کے بعد جاری بیان میں آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ حملے میں زخمی ہونے والے مزید 5 جوان بھی شہید ہوگئے اور تعداد 9 ہوگئی جبکہ اس دوران 5 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے گزشتہ سال نومبر میں حکومت کے ساتھ جنگ ​​بندی ختم کرنے کے اعلان کے بعد سے پاکستان میں خاص طور پر خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

اس سے قبل 2 جولائی 2023 کو بلوچستان کے ضلع شیرانی کے علاقے دھانہ سر میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کا ایک اور پولیس کے 3 اہلکار شہید ہوگئے تھے جبکہ ایک دہشت گرد مارا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے افغان حکام پر زور دیا تھا کہ وہ اپنے وعدے پورے کریں کہ ان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دی جائے۔

انہوں نے کہا تھا کہ یہ یقینی بنانا ان (افغان حکام) کی ذمہ داری ہے کہ ان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو اور افغان حکام نے مختلف مواقع پر یہ ذمہ داری قبول کی ہے۔

رواں برس اپریل میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی آج بھی پاکستان پر بالخصوص خیبر پختونخوا میں حملوں کے لیے افغانستان کی سرزمین استعمال کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان طالبان قیادت کے ساتھ اسلام اباد کے اچھے تعلقات ہیں لیکن وہ کالعدم ٹی ٹی پی کو پاکستان پر حملوں میں اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے فروری میں بیان میں کہا تھا کہ کوئی ملک ہمارا دوست نہیں رہ سکتا جو کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ تعلقات رکھے گا، افسوس کی بات ہے کہ کچھ پالیسیوں کی وجہ سے ہم ایک بار پھر دہشت گردی کی لہر کا سامنا کر رہے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمارے پڑوسی ملک میں موجود عبوری حکومت کو اس طرح کی تنظیموں کو اجازت نہیں دینی چاہیے کہ وہ اس کی سرزمین استعمال کرکے اس طرح کی سرگرمیاں انجام دیں، اسے چاہیے کہ وہ اپنی سرزمین پر ان کے خلاف کارروائی کرے، جب تک ہمسایہ ملک میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی پاکستان میں سیکیورٹی رسک رہے گا۔

مشہور خبریں۔

پاکستان کو بھارت سے منصفانہ طرزِ عمل اختیار کی اُمید

?️ 1 اگست 2021اسلام آباد( سچ خبریں)  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس

امریکی سائفر کی تحقیقات کی جائیں تو اسمبلی واپس جا سکتے ہیں: عمران خان

?️ 24 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر

بلومبرگ نے ریاض میوزک فیسٹیول میں کرپشن کو کیا بے نقاب

?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:  بلومبرگ نیوز نے رپورٹ کیا کہ سالانہ مڈل 20 میوزک

20 اپریل کے بعد ٹی ایل پی ختم ہو جائے گی

?️ 18 اپریل 2021اسلام اباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد

داعش طالبان حکومت کے لیے چیلنج

?️ 12 مارچ 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے

نئی صہیونی کابینہ کے اقدامات کے نتائج کے بارے میں عرب پارلیمنٹ کا انتباہ

?️ 4 جنوری 2023سچ خبریں:عرب پارلیمنٹ نے صیہونی حکومت کی نئی کابینہ کی طرف سے

قفقاز میں امریکہ کا عظیم موقع پرستی؛ کیا "ٹرمپ روڈ” بن رہا ہے؟

?️ 9 اگست 2025سچ خبریں: ممکنہ معاہدے کے ایک حصے کے طور پر، آرمینیائی حکومت

ریڈمی کا سستا ترین فون متعارف

?️ 17 فروری 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی شیاؤمی نے اپنے برانڈ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے