بلوچستان: نوشکی میں پولیس موبائل پر فائرنگ، 4 اہل کار جاں بحق

?️

نوشکی: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے غریب آباد میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے 4 اہل کار جاں بحق ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس حکام نے بتایا ہے کہ نوشکی میں پولیس موبائل پر گشت کے دوران نامعلوم ملزمان کی جانب سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 4 اہل کار جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق اہل کاروں کی نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے نوشکی میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے اہل کاروں کی شہادت اور منگچر میں مزدوروں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکام کو سخت کارروائی کا حکم جاری کیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ موبائل پر فائرنگ سے پولیس اہلکاروں کی شہادت اور منگچر میں 4 مزدوروں کا قتل وحشیانہ کارروائی ہے، پولیس اہلکاروں اور بےگناہ مزدوروں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، خون بہانے والوں کو بلوچستان میں چھپنے کی جگہ نہیں ملےگی۔

قبل ازیں، بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر میں نامعلوم افراد نے تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 4 مزدور جاں بحق ہو گئے تھے۔

ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن (ر) جمیل بلوچ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے قلات کے علاقے منگچر میں دوپہر تقریباً ڈھائی بجے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں کیمپ میں موجود 4 مزدور جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک مزدور معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

لیویز ذرائع کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے مزدور ٹیوب ویل پر کام کررہے تھے، جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق پنجاب کے علاقے صادق آباد سے ہے۔

مشہور خبریں۔

کمزور کردارکی وجہ سے ’میرے پاس تم ہو‘ میں کام سے انکار کیا، سونیا حسین

?️ 3 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ سونیا حسین نے انکشاف کیا ہے کہ

نیویارک میں غزہ کی حمایت اور صیہونی حکومت کی نسل کشی کی مذمت میں مظاہرے

?️ 27 جون 2025سچ خبریں: امریکہ کے شہر نیویارک میں فلسطینی عوام کی حمایت کرنے

چینی فوج میں تبدیلی کی لہر؛ جدیدیت کی راہ پر کمانڈ سٹرکچر کی دوبارہ ترتیب

?️ 5 مئی 2025سچ خبریں: سدرن چائنا مارننگ پوسٹ نے تجزیہ کاروں کا حوالہ دیتے

یوکرین کی نیٹو میں شمولیت سے تیسری جنگ عظیم کا خطرہ: ماسکو

?️ 1 اکتوبر 2022سچ خبریں:    روسی قومی سلامتی کونسل کے نائب دمتری میدودف نے

غزہ میں جاری مظالم عالمی شرم کا باعث ہیں:بیلجیئم

?️ 9 مئی 2025سچ خبریں:بیلجیئم کے وزیر خارجہ ماکسیم پرووت نے غزہ میں اسرائیلی مظالم

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طورپرمنایا جائیگا،حریت کانفرنس

?️ 24 جنوری 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ غیر

صدر زرداری کی چینی وزیر اعظم سے ملاقات، مفاہمت کی متعدد یادداشتوں پر دستخط

?️ 6 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے

حکومتی اخراجات پر آئی ایم ایف کی پابندی سیلاب سے نمٹنے کی کوششوں میں رکاوٹ ہے

?️ 23 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے