بلوچستان میں کسی بڑے ملٹری آپریشن کی ضرورت نہیں، وزیراعلیٰ سرفرازبگٹی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، بھارت کو جنگ میں منہ کی کھانا پڑی،بھارت شکست کے بعد اب پراکسیز کا سہارا لےرہا ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘’فتنہ الہندوستان کی سرپرستی کررہی ہے، خود ساختہ لاپتہ ہونے کی شرح جبری لاپتہ ہونے سےزیادہ ہے،بلوچستان میں کسی بڑےملٹری آپریشن کی ضرورت نہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان پاکستان کا امن داؤ پر لگانے کی سازش کررہا ہے، بھارتی میڈیا نے کراچی پورٹ کےحوالےسےجعلی خبر چلائی کہ تباہ ہوگیا، بھارت کو جنگ میں منہ کی کھانا پڑی جس کے بعد بھارت اب پراکسیز کا سہارا لےرہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ دشمن ہمارے خلاف پراکسی وار کررہا ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘فتنۃ الہندوستان کی سرپرستی کررہی ہے، بھارت کا شیطانی کھیل بےنقاب ہوگیا۔

سرفراز بگٹی نے دہشت گردوں کی آڈیو چلاتے ہوئے کہاکہ ریاست کے پاس فتنۃ الہندوستان کےخلاف بہت مضبوط ثبوت ہیں،’را‘ہینڈلرزفتنہ الہندوستان کو خفیہ معلومات فراہم کررہےہیں، ہمارے پاس بہت زیادہ ثبوت ہیں لیکن ان کو مناسب پلیٹ فارم پر شیئر کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ فتنہ الہدونستان کے ذریعےخضدار میں بچوں کو شہید کرایا گیا، انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان میں کسی بڑےملٹری آپریشن کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے لوگ فیصلہ کرچکے کہ فتنۃ الہندوستان کا بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں، فتنۃ الہندوستان کو بلوچ روایات، کلچر اور تہذیب و تمدن سے نہ جوڑا جائے۔

مشہور خبریں۔

قومی اسمبلی میں ایک سانحہ ہوا،جس پر سب کو تشویش تھی، اسپیکر پنجاب اسمبلی

?️ 13 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام

نوازشریف نے اپنے خلاف سازش کرنے والوں کا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا، اسحٰق ڈار

?️ 30 ستمبر 2023لندن: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی

فلسطینیوں کی نسل کشی کے بارے میں صیہونی نظریہ

?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں: ایک عرب محقق نے اپنے ایک کالم میں صیہونیت کے

سعودی عرب، مصر اور اردن ایران کے قریب ہو رہے ہیں: اسرائیلی ٹی وی

?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: صہیونیستی ریژیم کے ٹی وی چینل 13 نے اعتراف کیا

دو جماعتوں نے بذریعہ سوشل میڈیا نفرت انگیز بیانیہ بنایا۔ احسن اقبال

?️ 2 نومبر 2025نارووال (سچ خبریں) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ دو

چین و امریکہ کی تجارتی جنگ میں نیا محاذ کھل گیا

?️ 22 اکتوبر 2025چین و امریکہ کی تجارتی جنگ میں نیا محاذ کھل گیا چین

مصر بھی گیا امریکہ کے ہاتھ سے

?️ 12 اگست 2023سچ خبریں: ایک امریکی اخبار نے لکھا ہے کہ مصر نے روس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے