?️
کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو سرعام گولیاں مار کر قتل کردیا گیا، واقعےکی افسوسناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار سرفراز بگٹی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق 20 سے زائد مسلح افراد نے جوڑے کو پہاڑوں میں لے جاکر بے دردی سے قتل کیا تھا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے ویڈیو کا نوٹس لے کر واقعے کی تحقیقات اور ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جائے وقوع اور ملزمان کا تعین کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ایسی سفاکانہ حرکات ناقابل برداشت ہیں، مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
جماعت اسلامی سے تعلق رکھنےو الے سابق سینیٹر مشتاق احمد نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں اس بہیمانہ واقے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پتھر دل انسانوں، سرخ لباس میں ملبوس اس معصوم بے گناہ گلاب کو مسلتے ہوئے ذرا ترس نہیں آیا، کیا پسند کی شادی جرم ہے، کیا مرضی کا نکاح جرم ہے؟؟؟
معروف صحافی حامد میر نے اس اندوہناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ ایک نام نہاد جرگے نے عدالت بن کر دو انسانوں کو قتل کر دیا، انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا اس لاقانونیت میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے سزا دے؟
معروف صحافی عاصمہ شیرازی نے بھی اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایکس پر پوسٹ میں لکھا کہ یہ لڑکی بندوق تانے بُزدل سے کہیں زیادہ بہادر اور غیرت مند ہے۔
معروف عالم دین مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے بھی اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہ اسلام ہے نہ ثقافت! مجرمانہ خاموشی پر من حیث القوم ہم سب اس بچی کے قاتل ہیں۔
اس واقعے پر عام شہریوں کی جانب سے بھی شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے، ایکس کی ایک صارف ڈاکٹر عاصمہ جونیجو نے کہا کہ بیٹی کی وراثت کھاتے ہوئے کبھی غیرت کیوں نہیں جاگتی ہے، جو اس کے پسند کی شادی پر جاگ کر اس کو قتل کیا جاتا ہے۔
ایک اور صارف دختر بلوچستان نے کہا کہ اپنی ہی گھر کی عزت کو اتنے مردوں میں قتل کر دینا کیا اسکو تم عزت و غیرت کہتے ہو ؟؟
مشہور خبریں۔
ٹک ٹاک پر تصاویر سرچ کرنے کا فیچر پیش
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک کی جانب سے
جون
عمران خان کے خلاف ایکشن کے لیے حکومت تیاری کر چکی
?️ 8 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ عمران
اکتوبر
تنقید اداروں کے بجائے افراد پر کی جائے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
?️ 22 اکتوبر 2022لاہور: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز
اکتوبر
امریکہ کا UAE کو THAAD میزائل سسٹم فروخت کرنے کا معاہدہ
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں: امریکی دفاعی تعاون تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ
اگست
امریکہ نے یوکرین کو 800 ملین ڈالر کی فوجی امداد کی منظوری دی
?️ 14 اپریل 2022سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے بدھ کی شب اطلاع دی ہے
اپریل
لیبیا میں امریکہ کے لیے کیا اہم ہے؟
?️ 10 جولائی 2023سچ خبریں:تیل اب بھی تیل سے مالا مال ممالک، خاص طور پر
جولائی
میڈیا مواد میں صنفی تعصب کی نشاندہی کرنے والا اے آئی ٹول متعارف
?️ 16 فروری 2025سچ خبریں: یو کے ایس ریسرچ سینٹر نے اپنے اے آئی پلیٹ
فروری
کورونا کے بارے میں ایف بی آئی کا اہم اعتراف
?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے ڈائریکٹر
مارچ