?️
کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان حکومت نے صوبے کی پہلی ٹرانس جینڈر اسٹریٹیجی، اقلیتوں کے لیے ایک انڈومنٹ فنڈ کے قیام اور نفرت انگیز مواد پر پابندی سے متعلق پالیسیوں کی منظوری دے دی ہے۔
وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کی جانب سے آج جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کابینہ کے 19 ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ان فیصلوں کو صوبے کے عوامی مفاد اور پائیدار ترقی کی ضمانت قرار دیا اور اپنی حکومت کی عملی اصلاحات کے عزم کو دہرایا، جن کا مقصد اقلیتوں، خواتین اور ٹرانس جینڈر کمیونٹی کی ترقی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ کابینہ نے اقلیتی برادریوں کے لیے سہولیات بڑھانے اور مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے ایک خصوصی فنڈ کے قیام، صوبے میں نفرت انگیز تقریر کی اشاعت پر پابندی عائد کرنے اور معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اقدامات اور ٹرانس جینڈر افراد کے لیے بلوچستان کی پہلی پالیسی کی منظوری دی، جس کا مقصد ان کے حقوق کا تحفظ اور سماجی و اقتصادی شمولیت کو فروغ دینا ہے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بگٹی نے کہا کہ کابینہ کے فیصلے صوبے میں ’ عوامی مفاد اور پائیدار ترقی کی ضمانت’ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ’ ہماری حکومت معاشرے کے تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتی ہے اور اقلیتوں، خواتین اور ٹرانس جینڈر افراد سمیت پسماندہ طبقات کے حقوق کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔’
انہوں نے مزید کہا کہ صحت، تعلیم اور انفرااسٹرکچر کے بڑے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں اور دیرپا ترقی کی راہ ہموار ہو۔
وزیراعلیٰ بگٹی نے کہا کہ کابینہ کے فیصلے ’ شفافیت اور اچھی حکمرانی کا عملی مظاہرہ’ ہیں جو صوبے کی ترقی و خوشحالی کی طرف مثبت اور پائیدار سفر کی عکاسی کرتے ہیں۔
بلوچستان اسمبلی نے جولائی میں خواتین کو کام کی جگہ پر ہراسانی سے تحفظ فراہم کرنے کے بارے میں ایک اہم بل منظور کیا تھا، جسے ارکان نے صوبے میں کام کرنے والی خواتین کے لیے محفوظ اور شمولیتی ماحول یقینی بنانے کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا۔ یہ بل وزیراعلیٰ کی مشیر برائے خواتین ترقی ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے ایوان میں پیش کیا تھا۔
کابینہ کے دیگر فیصلے
صوبائی کابینہ نے فضائی سفر کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے کے لیے ایک جامع منصوبے کی منظوری دی، ساکران اور کربلا کو نئی تحصیلوں کا درجہ دیا تاکہ پسماندہ علاقوں میں بنیادی خدمات فراہم کی جا سکیں۔
ایک جدید طبی سہولت کی تعمیر کی منظوری بھی دی تاکہ خطے میں علاج معالجے تک رسائی بہتر بنائی جا سکے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق تاریخی اضلاع کے نام خالق آباد اور شہید سکندر آباد بحال کرنے کی منظوری دی۔
حکومت نے اس بات پر زور دیا کہ طبی فضلے کے محفوظ اور مؤثر ٹھکانے کے لیے نئے ضوابط اپنائے جائیں۔
ورلڈ فوڈ پروگرام کے افغانستان جانے والے سامان پر ڈویلپمنٹ چارجز معاف کر دیے گئے۔
کابینہ نے پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری اور قادر پٹیل کی جانب سے پیش کردہ بل کی حمایت کی، جو صوبائی سطح پر قانونی اصلاحات کے حق میں ہے، اور رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ کی پیش کردہ آئینی ترمیمی بل 2024 کی بھی توثیق کی۔
اجلاس نے بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (بی ٹی ای وی ٹی اے) کے تحت اداروں کے انضمام کی بھی منظوری دی تاکہ صوبے میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کو مربوط بنایا جا سکے۔
کابینہ نے دالبندین میں ایک جدید ’ پرنس فہد اسپتال’ کے قیام کی منظوری بھی دی تاکہ عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
اس کے علاوہ، کابینہ نے ’ ہسپتال ویسٹ مینجمنٹ رولز 2025’ کی بھی منظوری دی تاکہ صحت مراکز میں فضلے کے مؤثر اور محفوظ انتظام کو یقینی بنایا جا سکے۔


مشہور خبریں۔
روس کی کس ملک سے دشمنی ہے؟ پیوٹن کی زبانی
?️ 29 مارچ 2024سچ خبریں: روس کے صدر نے کہا کہ اس ملک کے کسی
مارچ
رمضان المبارک کے دوران سعودی حکام کی جانب سے آزادی اظہار کے قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک
?️ 4 مئی 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے رمضان کے مقدس مہینے میں
مئی
جانسن انتظامیہ کے اخلاقی اسکینڈل کا انکشاف
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:بورس جانسن کی حکومت کے ارکان کے اخلاقی سکینڈل کے بعد
ستمبر
عوام پاکستان پارٹی کے نام پر اعتراض؛ وجہ؟
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: ’ہم عوام پاکستان پارٹی‘ کے چیئرمین نے الیکشن کمیشن میں
جولائی
صدر مملکت آصف زرداری عراق کے 4 روزہ دورے پر بغداد پہنچ گئے
?️ 21 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف زرداری عراق کے 4 روزہ
دسمبر
سری لنکا میں جنگی جرائم کا معاملہ، اقوام متحدہ نے بڑا قدم اٹھالیا
?️ 24 مارچ 2021جنیوا (سچ خبریں) اقوام متحدہ نے سری لنکا میں جنگی جرائم کے
مارچ
ہندوستان ٹائمز: اگر بھارت پیچھے ہٹتا ہے تو اسلام آباد کشیدگی ختم کرنے کے لیے تیار ہے
?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: جنوبی ایشیا کی دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی میں
مئی
یمنی فوج کا داعش کے ٹھکانوں پر میزائل حملہ
?️ 14 جنوری 2022سچ خبریں:یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے صوبہ شبوہ اور مأرب
جنوری