?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تاریخی کام ہو رہا ہے جیسا کام عمران خان کی قیادت میں ہورہا ہے ویسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔ چینی سرمایہ کار ایک ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کے لئے تیار ہیں۔
اسد عمر نے جنوبی بلوچستان پیکیج کے حوالے سے بریفنگ میں کہا کہ نارتھ فری زون گوادر کے پہلے زون سے 35 گنا زیادہ بڑا انڈسٹریل زون ہے، چینی سرمایہ کاروں نے اس زون میں بھرپور سرمایہ کاری کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں نے ایک ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کا بتایا، وزیرِ اعظم نے نومبر میں اس علاقے کے لیے تاریخی پیکیج کا اعلان کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے دورہ گوادر کے دوران بلوچستان پیکیج کی پیش رفت کا جائزہ لیا، 600 ارب روپے سے زائد کے پیکیج سے 53منصوبے اس سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل ہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ نوجوانوں کو انٹرنیٹ کی جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کے لئے کُل 1200ارب کے منصوبے ہیں، بلوچستان میں اس پیمانے پر ترقیاتی کام پاکستان کی تاریخ میں پہلے نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کام بلوچستان حکومت کی شراکت سے کیا جا رہا ہے، جیسا کام وزیراعظم کی قیادت میں ہورہا ہے ویسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔
مشہور خبریں۔
وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
?️ 23 مئی 2022لاہور (سچ خبریں)وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا ہے۔میڈیا رپورٹس
مئی
دنیا میں ایک بڑا خطرہ منڈلا رہا ہے
?️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں:دوسری جنگ عظیم میں جب امریکہ نے جاپان کو شکست دینے
اکتوبر
نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پر وزیر داخلہ کا بیان سامنے آگیا
?️ 2 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے
فروری
حریم شاہ نے مزید ویڈیوز، آڈیوز لانے کی دھمکی دے دی
?️ 8 فروری 2022کراچی (سچ خبریں) ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا ہے کہ بے
فروری
اس بھیانک حملے کے بعد صہیونیوں کی حمایت شرم آور ہے
?️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں المعمدانی اسپتال پر صیہونی حکومت کے
اکتوبر
اوباما کی ذاتی زندگی کے بارے میں ہولناک انکشافات
?️ 11 جون 2023سچ خبریں:امریکی چینل فاکس نیوز کے متنازعہ پاور برطرف کیے جانے والے
جون
نئے فیچرز کے ساتھ ونڈوز 11 متعارف
?️ 27 جون 2021کیلی فورنیا(سچ خبریں) مائیکروسافٹ کمپنی نے 6 سال کے طویل عرصے بعد
جون
سعودی اتحاد کے ہاتھوں یمنی زرعی شعبے کو 7.5 بلین ڈالر کا نقصان
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:یمنی وزارت زراعت کا کہنا ہے کہ یمن کے خلاف سعودی
ستمبر