?️
کوئٹہ (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع پشین میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 4 اہم دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی جس کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ترجمان نے بتایا کہ کارروائی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد بلوچستان میں متعدد سنگین جرائم میں ملوث تھے، ان میں چمن روڈ پر فرنٹیئر کور کے ٹرک پر حملہ، پشین میں لیویز افسر کے قتل اور پولیس اہلکاروں پر حملے شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحے میں 2 کلاشنکوف رائفلیں، 2 نائن ایم ایم پستول، 2 دستی بم، ایک ڈیٹونیٹر، پریما کارڈ اور دیگر بارودی مواد شامل ہے، یہ تمام اشیاء دہشت گردوں کی مزید کارروائیوں کی تیاری کا حصہ تھیں۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان نے کہا کہ یہ کارروائی بلوچستان میں امن و امان کی بحالی کے لیے جاری آپریشنز کا حصہ ہے، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے اور ان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے تاکہ کسی ممکنہ ساتھی کو گرفتار کیا جا سکے۔
ترجمان نے کہا کہ عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر اداروں کو دیں تاکہ صوبے میں امن قائم رہے۔
مشہور خبریں۔
اسموگ: پنجاب کے 10 اضلاع میں ایک ہفتے کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار
?️ 19 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر
نومبر
صیہونیوں نے بوریا بستر باندھ رکھا ہے:عطوان
?️ 18 مئی 2021سچ خبریں:صہیونیوں نے جنگ کے پہلے ہفتے میں نہ صرف کچھ حاصل
مئی
کیا بحیرہ احمر میں 1956 کا منظر نامہ دہرایا جانے والا ہے؟
?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں: اگرچہ امریکہ اور انگلستان کے یمن پر حملے کو زیادہ
جنوری
فیس بک اور انسٹاگرام کے خلاف یورپی کمیشن کی کارروائی
?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: یورپی یونین کمیشن نے میٹا کمپنی کا کیس دوبارہ کھول دیا
مئی
مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانا گیا تو کیا ہوگا؟ بانی پی ٹی آئی
?️ 13 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے بانی نے کہا ہے کہ صورتحال
اگست
شام؛ عرب تبدیلیوں کا عنوان
?️ 22 مئی 2023سچ خبریں:المیادین نیٹ ورک کی ویب سائٹ نے سعودی عرب کی میزبانی
مئی
پنجاب میں ایک مرتبہ پھر ترین گروپ اہمیت اختیار کر گیا
?️ 31 مارچ 2022لاہور(سچ خبریں)پنجاب کی سیاست نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کئی ہنگامے
مارچ
فراڈ کے معاملے پر نازش جہانگیر نہیں، ان پر الزام لگانے والا غلط ہوگا، مائرہ خان
?️ 27 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ نازش جہانگیر
اکتوبر