?️
کوئٹہ: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بیڈ گورننس اور کرپشن کے باعث نوجوانوں اور ریاست میں دوری پیدا ہوئی، حکومت سے ناراضگی اور گلے شکوے ہوسکتے ہیں لیکن ریاست نے کوئی گناہ نہیں کیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق کوئٹہ میں یورپی یونین کے تعاون سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ 200 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ سے پاکستان کے 43 فیصد رقبے کی ترقی مشکل عمل ہے، بلوچستان میں عالمی ڈیولپمنٹ پارٹنرز اور وفاقی حکومت کی معاونت کے بغیر ترقیاتی عمل کا تسلسل ناممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پہلا کلائمیٹ اور ویمن اکنامک امپاورمنٹ انڈوومنٹ فنڈ قائم کردیا گیا ہے۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ بیڈ گورننس اور کرپشن کے باعث نوجوانوں اور ریاست میں دوری آئی، حکومت سے ناراضگی اور گلے شکوے بجا مگر ریاست نے کوئی گناہ نہیں کیا، میرٹ، بہتر طرز حکمرانی اور ڈائیلاگ سے نوجوانوں کو قریب لایا جاسکتا ہے، نوجوانوں کی ترقی کے لیے یوتھ پالیسی، روزگار اور کاروباری مواقع سمیت متعدد اقدامات کیے جارہے ہیں۔
انہوں نے بلاسود قرضہ پروگرام کے لیے 16 ارب روپے مختص کر دیے گئے ہیں، عالمی سرمایہ کاری سے وسائل میں اضافے کے بعد نوجوانوں پر مزید سرمایہ کاری کریں گے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ پر آبادی کا غیر معمولی دباؤ مسائل کو جنم دے رہا ہے، ڈویژن ہیڈ کوارٹرز میں سہولتیں فراہم کرکے کوئٹہ پر بڑھتے دباؤ کو کم کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی کشادگی کے لیے زمینوں کی مہنگے داموں خرید کے دھندے اب مزید نہیں چلیں گے، کوشش ہے کہ بلوچستان کے عوام کو بہتر اور معیاری زندگی فراہم کریں۔ گڈ گورننس کے قیام کے لیے کوشاں ہیں۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے غیر ترقیاتی بجٹ سے 14 ارب روپے کی بچت کی گئی، نوجوان ہماری حکومت کی توجہ کا مرکز ہیں، بہتر طرز حکمرانی سے اعتماد بحال کریں گے۔
انہوں نے صوبائی وزرا کے ہمراہ اسمال گرانٹ سے شروع کردہ مختلف کاروباری اسٹالز کا معائنہ بھی کیا۔
مشہور خبریں۔
شام میں دہشتگرد امریکہ اور ترکی کی حمایت سے سرگرم ہیں:شام
?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:شامی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اس ملک میں داعش
دسمبر
خودکش حملہ آور نے ٹیکسی ہائر کی، سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ابتدائی تحقیقات مکمل
?️ 23 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) آج صبح اسلام آباد کے علاقے سیکٹر آئی
دسمبر
صیہونی حکومت کے خلاف جاپان کی بے مثال کارروائی
?️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے اپنی پابندیوں کی فہرست
جولائی
عراق میں 2 رہنماؤں سمیت 11 داعش ہلاک
?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں: ہفتے کی شام عراقی فوج کے مشترکہ آپریشنز
ستمبر
آئینی ترامیم کے حوالے سے اب بھی وہی صورتحال ہے، جو 2 ہفتے پہلے تھی ، سینیٹر کامران مرتضیٰ
?️ 3 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علماءاسلام (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پیپلزپارٹی
اکتوبر
پاکستان طالبان سمیت افغانستان کے تمام گروہوں سے اچھے تعلقات چاہتا ہے: وزیر خارجہ
?️ 25 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات
اگست
مزاحمتی تحریک کی ایک بار پھر صیہونیوں کو چوٹ
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ بیت المقدس کے جنوب
جولائی
کابینہ نے الیکٹرانک بائیکس، رکشوں کے لیے قرضوں کی منظوری دے دی
?️ 27 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے الیکٹرک بائیکس اور رکشوں کی فنانسنگ
اپریل