🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بھارت کا دہشت گردی نیٹ ورک توڑنے میں ہم کافی حدتک کامیاب ہوچکے ہیں، اب بات چیت کا ایجنڈا طے کیا جائے گا۔وفاقی حکومت بلوچستان میں ترقیاتی منصوبے مکمل کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں بھارت کا دہشت گردی نیٹ ورک کافی حدتک توڑدیا، اب قوم پرستوں کے ساتھ بات چیت کا ایجنڈا طے کیا جائے گا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں وفاقی حکومت731ارب کے131منصوبےمکمل کرےگی، صوبائی حکومت کاترقیاتی پروگرام صرف اس سال180 ارب کا ہے، بلوچستان عمران خان کے دل کے قریب ہے۔
بلوچستان میں ہندوستان کا دہشت گردی کا نیٹ ورک کافی حد تک توڑ دیا ہے اب قوم پرستوں کے ساتھ بات چیت کا ایجنڈا طے کیا جائیگا،بلوچستان میں وفاقی حکومت 731 ارب کے 131 منصوبے مکمل کرے گی، صوبائ حکومت کا ترقیاتی پروگرام صرف اس سال 180 ارب کا ہے۔
یاد رہے گذشتہ روز گوادر دورے کے موقع پر مقامی عمائدین، طلبہ اور کاروباری شخصیات سے خطاب میں کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ میں سوچ رہا ہوں علیحدگی کی تحریکیں چلانے والوں سے بھی بات کروں، ایسے لوگوں کو بھارت جیسے ممالک اپنے مفاد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
ہری پور: پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے سیکریٹری اور ڈرائیور گرفتار
🗓️ 22 دسمبر 2023ہری پور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی
دسمبر
امریکہ کے لیے سعودی عرب کے مطالبات
🗓️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں:سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کو معمول پر
اکتوبر
افغانستان کو بدترین خشک سالی اور خوراک کے بحران کا سامنا
🗓️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں : انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز
دسمبر
انصاراللہ کے خلاف نئی امریکی پابندیاں
🗓️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی محکمہ خزانہ نے یمن کی اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ
اکتوبر
مطلق فتح کے بجائے، ہم مکمل خاموشی تک پہنچ گئے ہیں: لائبرمین
🗓️ 8 جون 2024سچ خبریں: صہیونی جماعت اسرائیل ہاؤس آف اوورس کے سربراہ ایویگڈور لائبرمین نے
جون
اسد عمرنے ملک بھر میں دوبارہ پابندیاں لگانے کا عندیہ دے دیا
🗓️ 8 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے
جولائی
مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں: آرمی چیف
🗓️ 5 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ
فروری
افغانستان میں غربت 97 فیصد تک پہنچ جائے گی: اقوام متحدہ
🗓️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں: اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور مارٹن
دسمبر