?️
ہرنائی ( سچ خبریں) صوبہ بلوچستان کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کیلئے پاک فوج کے دستے پہنچ گئے۔ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں ضروری خوراک اور شیلٹر کا سامان بھی پہنچا دیا گیا ہے شدید زخمی 9 افراد کو آرمی ہیلی کاپٹرز پر کوئٹہ پہنچا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقہ ہرنائی کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کیلئے پاک فوج کے دستے پہنچ گئے ہیں دستوں کے ہمراہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ضروری خوراک اور شیلٹر کا سامان بھی پہنچا دیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی ڈاکٹرز پیرا میڈیکل سٹاف اپنے ساتھ ضروری ادویات لے کر متاثرہ علاقوں میں پہنچ چکے ہیں ، ضروری طبی سہولیات کے لئے شہری انتظامیہ کی معاونت کی جا رہی ہے اس دوران شدید زخمی 9 افراد کو آرمی ہیلی کاپٹرز پر کوئٹہ پہنچایا گیا ہے۔
راولپنڈی سے اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کو موقع پر بھیجا جا رہا ہے، یہ ٹیم ریسکیو کے کاموں کی رفتار کو تیز بنائے گی جب کہ آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ بھی ہرنائی پہنچ چکے ہیں جہاں وہ نقصانات اور ریسپانس کا خود جائزہ لے رہے ہیں۔
ادھرزلزلے سے متاثرہ علاقوں میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے ، جس سے متاثرین میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، آفٹر شاکس کے باعث بوسیدہ مکانات کے گرنے کا خطرہ ہے جب کہ ہرنائی میں زلزلے کے باعث آج تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے ، سول ہسپتال کوئٹہ میں طبی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ، ہسپتال میں ڈاکٹرز اور عملہ ہنگامی بنیادوں پر طلب کر لیا گیا۔
واضح رہے کہ صوبہ بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ ، سبی اور ہرنائی سمیت دیگر مقامات پر رات گئے شدید زلزلے کے باعث 20 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے ، ہرنائی اور شاہرگ میں 70 سے زائد مکانات کو بھی نقصان پہنچا ، زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 9 اور گہرائی 15 کلومیٹر زیرِ زمین تھی اور اس کا مرکز ہرنائی کے قریب تھا۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ غزہ میں نیتن یاہو کے جرائم میں برابر کا شریک ہے
?️ 22 ستمبر 2025ٹرمپ غزہ میں نیتن یاہو کے جرائم میں برابر کا شریک ہے
ستمبر
IAEA کو ایران کا مقتدرانہ جواب؛ کیا گروسی کا کھیل ختم ہونے والا ہے؟
?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کا بنیادی کام جوہری
جولائی
عبدالقدوس بزنجو بلوچستان کے بلامقابلہ وزیر اعلیٰ بن سکتے ہیں
?️ 28 اکتوبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں) عبد القدوس بزنجو کے بلا مقابلہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ
اکتوبر
ٹوئٹر کے سی ای او نے استعفی دے دیا
?️ 30 نومبر 2021نیویارک(سچ خبریں)مختصر پیغامات کی سب سے بڑی سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر
نومبر
الخلیل شہر میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں
?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:فلسطینی میڈیا ذرائع کے مطابق مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں
مارچ
مقامی گیس اور ایل این جی کے شعبے میں گردشی قرضہ بہت زیادہ ہوگیا، سیکریٹری پیٹرولیم
?️ 29 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سیکریٹری پیٹرولیم مومن آغا نے کہا ہے کہ
دسمبر
فلسطینی استقامت نے شرم الشیخ اجلاس کی مذمت کی
?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:فلسطینی استقامتی گروپوں نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے مصر میں
مارچ
وزیراعظم کی بیماری کے باوجوداجلاس میں آنے والے ایم این اے کے جذبے کی تعریف
?️ 18 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)گذشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تاریخی بلوں
نومبر