بلوچستان: دہشتگردوں کی کوسٹل ہائی وے پر ناکہ بندی، درجن سے زائد گیس باؤزر جلا دیے

🗓️

کوئٹہ: (سچ خبریں) کوسٹل ہائی وے بزی ٹاپ کے مقام پر مسلح دہشتگردوں نے گاڑیوں پر حملہ کر دیا، مسلح افراد نے ناکہ بندی کرتے ہوئے ایک درجن سے زائد گیس باؤزر جلا دیے۔

ڈان نیوز کے مطابق مسلح دہشت گردوں نے کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے مقام پر ناکہ لگا کر گاڑیوں کو روکا، اس دوران پولیس موبائل کو بھی نذر آتش کر دیا گیا۔

دہشت گردوں نے پسنی اور اورماڑہ کے درمیان کوسٹل ہائی وے پر ناکہ بندی کر رکھی تھی، جنہوں نے نے ایک درجن سے زائد گیس باؤزر کی گاڑیاں جلا دیں، واقعے کی اطلاع ملنے پر فورسز کی بھاری نفری کو جائے وقوع کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد مسلح دہشت گرد فرار ہوگئے، جب کہ کوسٹل ہائی وے پر عارضی طور پر معطل ٹریفک بحال ہوگیا۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل بلوچستان کے ضلع قلات میں قومی شاہراہ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کا ایک اہلکار شہید، جب کہ 4 زخمی ہو گئے تھے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے ’ایکس‘ پر جاری بیان کے مطابق حملہ قومی شاہراہ پر قلات کے علاقے مغل زئی کے قریب ہوا۔

ڈپٹی کمشنر قلات بلال شبیر نے بتایا تھا کہ دھماکے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور دیگر 4 سپاہی زخمی ہوئے تھے، ابتدائی معلومات کے مطابق خودکش حملہ آور خاتون تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے بعد طبی امداد دی گئی، دھماکا اس وقت ہوا جب مڈوے کے قریب سیکیورٹی فورسز کا قافلے گزر رہا تھا۔

وزارت داخلہ کے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر پوسٹ میں ایک بیان میں کہا گیا کہ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے 4 ایف سی اہلکاروں کو علاج و معالجے کی بہترین خدمات فراہم کی جائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع خضدار میں گاڑی پر فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے 2 رہنما جاں بحق اور 2 افراد زخمی بھی ہوگئے تھے۔

مشہور خبریں۔

غزہ آپریشن میں اسرائیلی فوج کہاں تھی؟

🗓️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے مختلف ذرائع ابلاغ کے حوالے سے ایک رپورٹ

ٹیکس فائلرز کی اہلیت کا جائزہ لینے کے لیے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی ذیلی کمیٹی قائم

🗓️ 21 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے

فل کورٹ تشکیل دینے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

🗓️ 1 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) فوجی عدالتوں میں آرمی ایکٹ کے تحت عام شہریوں

جیسا ہم کہہ رہے ہیں ویسا کرؤ ورنہ پابندیاں لگا دیں گے؛فرانس کی لبنان کو دھمکی

🗓️ 13 جولائی 2021سچ خبریں:لبنان کے دورے پر آئے فرانسیسی وزیر تجارت نے بیروت کے

بیروت ہوائی اڈے پر سعودی سکیورٹی فورسز کا اعلی عہدہ دار گرفتار

🗓️ 30 مئی 2022سچ خبریں:لبنانی سکیورٹی ذرائع نے المنار چینل کو بتایا کہ بیروت کے

سعودی عرب کو افغانستان میں طالبان کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد ایک نئی مشکل کا سامنا

🗓️ 21 اگست 2021سچ خبریں:ایک امریکی میگزین نے لکھا ہے کہ جب سے طالبان نے

سفید آٹا "میدہ” سے بنی چیزیں صحت کے لیے کیسی ہیں؟

🗓️ 23 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} سفید آٹا دنیا میں بہت زیادہ استعمال کیا

کشمیری کل بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طورپر منائیں گے

🗓️ 25 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے