?️
کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت بلوچستان نے 15 دسمبر سے اسکولوں میں چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ بلوچستان کی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر میں سرد مقامات پر واقع اسکولوں کو 15دسمبر سے بند کیا جا رہا ہے۔
اسکولوں کو 15دسمبر سے 28 فروری 2022ء تک بند رکھا جائے گا اور یکم مارچ 2022ء کو دوبارہ کھولا جائے گا۔ دوسری جانب بلوچستان کے موسم کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش و برفباری کا امکان ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کے اچھے امکانات ہیں، اس دوران اس سلسلے کا جھکاؤ ملک کے جنوبی علاقوں کے طرف ہو جائے گا تو 2 دسمبر کی رات سے یہ سلسلہ بلوچستان میں مغرب سے داخل ہوگا جس کے نتیجے میں کوئٹہ پشین چمن قلعہ عبداللہ مستونگ چمن نوشکی تربت سوراب قلات اور ملحقہ علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش متوقع ہے۔
اس کے ساتھ ہی سرد ہواؤں کی مغرب سے انٹری ہو گی جس سے بلوچستان کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت میں 8 ڈگری تک کمی متوقع ہے۔ اس سلسلے کے دوران بلوچستان کے شمالی علاقوں بلخصوص کوئٹہ اور زیارت کے پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے ۔ واضح رہے کہ بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کے اعلان سے قبل پنجاب حکومت نے اسموگ کے باعث تعلیمی ادارے ہفتے میں 3 روز کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
پنجاب حکومت کی نئی پالیسی کے تحت 27 نومبر سے 15 جنوری تک تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے ہفتے میں 3 دن بند رہیں گے۔ تعلیمی اداروں میں ہفتہ، اتوار اور پیر کے روز چھٹی ہو گی۔ جبکہ بلوچستان کے بعد باقی 3 صوبوں میں رواں ماہ کے آخری عشرے سے موسم سرما کی تعطیلات کے آغاز کا امکان ہے۔ پنجاب اور سندھ میں تعلیمی ادارے چند روز کیلئے بند کیے جائیں گے، جبکہ خیبرپختونخواہ کے سرد علاقوں میں 2 ماہ سے زائد عرصے کی تعطیلات دی جائیں گی۔
مشہور خبریں۔
طالبان کا افغانستان کے متعدد اضلاع پر قبضہ، پینٹاگون نے اہم انتباہ جاری کردیا
?️ 25 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) افغانستان میں طالبان کی جانب سے مختلف اضلاع پر قبضہ
جون
بھارتی امداد واہگہ سرحد سے طورخم پہنچائی جائی گی: عاصم افتخار
?️ 4 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان نے بھارتی انسانی امداد کو افغانستان پہنچانے کے لیے
دسمبر
رفح پر اسرائیلی فوج کے رفح پر وسیع زمینی، ہوائی اور بحری حملے
?️ 15 جون 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے آج صبح جنوبی غزہ کی پٹی میں
جون
چین، ٹرمپ کے 245 فیصدی ٹیرف کے نشانے پر!
?️ 16 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں چین کے
اپریل
پی ٹی آئی کا اختر مینگل کو اپوزیشن اتحاد کے پلیٹ فارم سے جدوجہد جاری رکھنے کا پیغام
?️ 4 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سربراہ
ستمبر
سعودی عرب میں نیا امریکی سفیر
?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی سینیٹ نے مائیکل روتھنی کی ریاض میں بطور امریکی سفیر
مارچ
سود کے نجی کاروبار کی ممانعت کا بل پنجاب اسمبلی میں منظور
?️ 17 اگست 2022لاہور: (سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب کے عوام کے
اگست
عدالت کی پنجاب حکومت کو آخری مہلت
?️ 22 جون 2022لاہور (سچ خبریں)لاہورہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاون کی دستاویزات فراہمی سے متعلق
جون