🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں انہوں نے ملک بھر میں پارٹی کو متحرک کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر چیف آرگنائزر سیف اللہ اور دیگر رہنما ملک گیر دورے کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ سیف اللہ نیازی دوروں کی ابتدا جنوبی پنجاب سے کریں گے۔
سینیٹر سیف اللہ خان نیازی 11 ستمبر کو بہاولنگر جائیں گے۔ جنوبی پنجاب کے دوروں میں سینیٹر عون عباس بپی بھی ہمراہ ہوں گے۔ دوروں میں سینیٹر سیف اللہ نیازی مقامی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ دوروں میں سینیٹر سیف اللہ خان نیازی مقامی قیادت سے اور تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے جن میں تنظیمی و انتظامی معاملات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے گذشتہ ماہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے کی ہدایت کی تھی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں آئندہ سال مارچ سے اپریل کے درمیان 2 مراحل میں بلدیاتی انتخابات کروائے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کی سرگرمیاں تیز ہوگئیں۔ لاہور کے صرف 2 کنٹونمنٹ بورڈز کی 20 نشستوں کے لیے 270 امیدوار میدان میں اتر گئے۔
ہر کنٹونمنٹ بورڈ 12 منتخب نمائندوں سمیت 26 ارکان پر مشتمل ہوگا۔ 12 منتخب نمائندوں میں 10 جنرل نشستیں اور خواتین اور اقلیت کی ایک ایک نشست شامل ہے۔ ملک بھر کے ان کنٹونمنٹ بورڈز میں جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کی پولنگ 12 ستمبر کو ہوگی۔ خیال رہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے ہونے والے انتخابات میں اصل مقابلہ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے درمیان ہوگا۔
مشہور خبریں۔
ہم نے ابھی تک شام میں اپنی افواج کو نشانہ بنائے جانے کا بدلہ نہیں لیا ہے
🗓️ 14 مارچ 2022سچ خبریں: معتبر ذرائع نے بتایا کہ ہم نے ابھی تک شام
مارچ
شامی صدر کی ریڈ کراس کمیٹی سے اپیل
🗓️ 10 مئی 2022سچ خبریں:شامی صدر نے ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے سربراہ
مئی
اسرائیل کا متحدہ عرب امارات کے ساتھ نیا کھیل
🗓️ 9 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت ایسے حالات میں اماراتی حکام سے سکیورٹی کا مطالبہ
فروری
شام عراق سرحد پر دہشت گردی کی امریکی سازش
🗓️ 27 فروری 2022سچ خبریں:ایک عراقی سکیورٹی ماہر نے کہا کہ شام عراق سرحد کے
فروری
مغربی ممالک کی غزہ اور لبنان کے خلاف صہیونی ریاست کی جنگ میں غیر معمولی مدد
🗓️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں:صہیونی ریاست کی غزہ اور لبنان کے خلاف جنگ میں مغربی
اکتوبر
خواتین کے عالمی دن پر سیاسی اشارے؛ یورپ میں صنفی تشدد کی تلخ حقیقت
🗓️ 10 مارچ 2025سچ خبریں: ہر سال، جیسے جیسے خواتین کا عالمی دن قریب آتا
مارچ
جمال خاشقجی کے قتل میں متحدہ عرب امارات کے ملوث ہونے کا انکشاف
🗓️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والے نئے شواہد کے مطابق سعودی
دسمبر
غزہ میں طبی وسائل کی صورتحال کیا ہے؟
🗓️ 11 اکتوبر 2023سچ خبریں: ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز کے سربراہ نے غزہ میں طبی وسائیل
اکتوبر