بلاول کا نومئی کے واقعات پر چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اجلاس میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے نو مئی کے واقعات کی تحقیق کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ گنہگاروں کو سزا دی جا سکے اور بے گناہ رہا ہو سکیں.

ادھر تحریک انصاف نے بھی نومئی واقعات اورسائفرپر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا ہے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے مطالبہ کیا کہ حکومت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے درخواست کرے کہ وہ اپنی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن قائم کریں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے تاہم اس کے لیے تحریک انصاف کو یقین دہانی کروانی ہو گی وہ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ منظور کریں گے.

بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے نو مئی کے واقعات میں انکوائری کا مطالبہ کیا ہے، پیپلز پارٹی اس کی توثیق کرتے ہوئے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کرتی ہے بلاول نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ کوئی شہدا اور ان کی یادگاروں پر حملہ کرے اور پھر بچ نکلے اور اس معاملے میں ذمہ داروں کا تعین ہونا ضروری ہے. تحریک انصاف کے راہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی اپنے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سائفراور نومئی واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنائیں انہوں نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر بھی اعلیٰ عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ بھی کیا .

قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے اور بلاول بھٹو زرداری کے بعد دیگر راہنما اظہارِ خیال کر رہے ہیں تاہم اپوزیشن راہنماﺅں کی تقریر کی دوران سرکاری ٹی وی پی ٹی وی پر نشریات بند کرنے کا سلسلہ جاری بھی جاری ہے اسد قیصر، بیرسٹر گوہر اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے راہنما سردار اختر مینگل کی تقریر کے دوران بھی براہ راست نشریات بند کر دی گئیں.

بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما سردار اختر مینگل نے گرفتار سیاسی قیدیوں اور صحافیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے اخترمینگل نے کہا کہ وہ بلوچستان کے قیدیوں کی بات نہیں کر رہا کیونکہ وہاں پر ہم سیاسی نہیں جنگی قیدی ہیں. تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے بلاول بھٹو پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے نانا کی سیاست دفن کردی، نام کے ساتھ بھٹو لگانے سے کوئی بھٹو نہیں بن جاتا اس پر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اگر آپ ذاتیات پر حملے کریں گے تو آپ کے لیڈر پر بھی بات ہو گی.

مشہور خبریں۔

افغانستان میں امن برقرار کرنے کے لیئے پاک-افغان علماء کا مکہ میں اہم اجلاس

🗓️ 11 جون 2021  افغانستان میں امن برقرار کرنے کے حوالے سے پاکستان اور افغانستان

ایئرلائن کے سیکڑوں کارکنوں کی ہڑتال سے روم کی سڑکیں اور ایئرپورٹ بلاک

🗓️ 25 ستمبر 2021 سچ خبریں: رائٹرز کے مطابق اٹلی ہوا بازی کی صنعت کے

غزہ کی پٹی میں صیہونی بربریت کے بارے میں اردن کا موقف

🗓️ 23 فروری 2024سچ خبریں: اردن کے وزیر خارجہ نے صیہونی حکومت کے جرائم کی

صیہونی مہنگائی سے پریشان

🗓️ 17 اگست 2022سچ خبریں:صہیونی معاشرہ روز مرہ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے

قطر نے ترکی اور شام میں زلزلہ متاثرین کے لیے 10,000 سیارگھر بھیجے

🗓️ 8 فروری 2023سچ خبریں:قطر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے

7 اکتوبر کی ناکامی کی تحقیقات کا نتیجہ شائع ہونے کو تیار، لمحہ فکریہ!

🗓️ 17 فروری 2025 سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل نے اتوار کی

شوبز شخصیات کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے: مانی

🗓️ 5 جون 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف کامیڈین اداکار مانی نے کہا

میں نے ترکی میں بڑے زلزلے کی پیش گوئی نہیں کی:ہالینڈی ماہر ارضیات

🗓️ 8 فروری 2023سچ خبریں:ہالینڈ کے ماہر ارضیات جن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے