بلاول بھٹو کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، بھارتی مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا

بلاول بھٹو اقوام متحدہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی اور بھارتی اشتعال انگیزی پر بات چیت کی۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے انتونیو گوتریس کو وزیراعظم شہبازشریف کا خط پیش کیا، بلاول بھٹو نے مسئلہ جموں و کشمیر پر جامع مذاکرات کے آغاز کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے اور سندھ طاس معاہدے کی بحالی کیلئے بھی فعال کردار ادا کریں۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے 22 اپریل 2025ء کے پہلگام حملے کے بعد کی صورتحال میں پاکستان کے مؤقف سے سیکرٹری جنرل کو آگاہ کیا، انہوں نے پاکستان پر بھارت کی جانب سے بغیر کسی قابلِ اعتبار تحقیقات یا شواہد کے لگائے گئے بے بنیاد اور قبل از وقت الزامات کو سختی سے مسترد کیا۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے زور دے کر کہا کہ بھارت کے یکطرفہ فوجی اقدامات جن میں عام شہریوں پر حملے، ہلاکتیں، شہری انفراسٹرکچر کو نقصان اور سندھ طاس معاہدے کو من مانی طور پر معطل کرنا شامل ہیں، یہ نہایت خطرناک ہیں اور پورے خطے کے استحکام کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت ’’نیا معمول‘‘ قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جو کہ یکطرفہ اقدامات، طاقت کے استعمال اور استثنی پر مبنی ہے اور جو ایٹمی خطے میں ایک بڑے تنازع کو جنم دے سکتا ہے۔

پاکستانی وفد نے اقوام متحدہ کے سربراہ کو سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے ممکنہ انسانی اثرات، پاکستان پر آبی دباؤ ڈالنے کی بھارتی کوششوں اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر مفصل بریفنگ دی، اس دوران اس امر پر بھی افسوس کا اظہار کیا گیا کہ بھارت کی آبی جارحیت خطے کے غریب طبقات کو براہِ راست متاثر کر رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

اردن اور صیہونی حکومت کے تعلقات کی تاریخ

?️ 22 اپریل 2024سچ خبریں: اردن کو سیاسی جغرافیہ کی خصوصیات، برطانوی پالیسیوں سے قربت

امریکی قابض عراق میں عدم استحکام کی وجہ ہیں: عراقی پارلیمنٹ ممبر

?️ 1 فروری 2021سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ میں فتح اتحاد کے نمائندے نے کہا عراق کے

فلسطین کے خلاف تل ابیب اور فیس بک کے باضابطہ تعاون کا انکشاف

?️ 9 ستمبر 2023سچ خبریں: سوشل نیٹ ورک فیس بک کے ساتھ شن بیٹ کے

پشاور دھماکا:دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا

?️ 5 مارچ 2022پشاور: (سچ خبریں) پشاور میں دھماکے کے باعث آج پورے شہر میں

عوام کیا کر سکتی ہے؟مفتی محمد تقی عثمانی کی زبانی

?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: معروف اسلامی اسکالر اور شیخ الحدیث مفتی محمد تقی عثمانی

امریکی غاصبوں کے ہاتھوں شام کے تیل وسائل کی چوری کا سلسلہ جاری

?️ 4 جولائی 2021سچ خبریں:شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکی قابض افواج کے

وزارت خارجہ کے ترجمان کا تبادلہ کردیا گیا۔

?️ 20 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ

صارفین سے جولائی میں استعمال شدہ بجلی پر 2.07 روپے فی یونٹ اضافی وصول کرنے کی درخواست

?️ 23 اگست 2023 اسلام آباد: (سچ خبریں) یکم جولائی سے یکساں ٹیرف میں 26 فیصد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے