?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت سے مطمئن ہیں، بلاول بھٹو کی وزیراعظم سے ملاقات کا سیاسی ایجنڈا نہیں تھا، وہ وزیراعظم کے کزن کے انتقال پر تعزیت کے لیے آئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ سیاستدان بیٹھیں تو دیگر معاملات پر بھی ہلکی پھلکی بات ہو جاتی ہے، آئندہ دو تین سال میں ملک کے کئی مسائل حل ہو جائیں گے۔ وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے اس صورت حال میں نہیں آئیں گے، اگر بانی پی ٹی آئی کے بچے ویزہ مانگیں تو ان کو دینا چاہیے، میرا خیال ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں نے ویزہ نہیں مانگا۔
ذرائع کے مطابق رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ ہمیں پہلے سے اندازہ تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے نہیں آئیں گے، بانی کی بطور وزیراعظم حلف برداری میں بھی ان کے بچے نہیں آئے تھے۔ ان کے بیٹے سیاست اور ان حالات میں تحریک کی سربراہی کرنا چاہتے ہیں تو یہ آسان کام نہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے دور میں اور پچھلے دو سال میں ان کے بچے نہیں آئے، پی ٹی آئی کی 5 اگست کی کال پر لوگوں نے ریسپانس نہیں دیا۔


مشہور خبریں۔
2022 کی گرمی میں 61 ہزار یورپی ہلاک
?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں:نئی تحقیق کے مطابق گزشتہ موسم گرما میں شدید گرمی کی
جولائی
الجولانی کی رہائش گاہ کے نزدیک صیہونی حملے پر سعودی عرب اور قطر کا ردعمل
?️ 3 مئی 2025 سچ خبریں:سعودی عرب اور قطر نے اسرائیل کے اس حملے کی
مئی
بشار الاسد کی قیادت میں شام نے امریکی اخراج کا جشن منایا: المشاط
?️ 18 اپریل 2022سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے
اپریل
مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کی جارحیت جاری، عرب لیگ نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
?️ 10 مئی 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کی جانب
مئی
کیا مسجد اقصیٰ کی جنگ میں اسرائیل کی شکست اندرونی صہیونی تنازع کا باعث بنتی ہے؟
?️ 27 اپریل 2022سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے مخالف یا ان کے
اپریل
غزہ جنگ سے اسرائیل میں کاروں کی درآمد مفلوج
?️ 30 اپریل 2024سچ خبریں: اقتصادی اخبار گلوبز کے مطابق اسرائیل کی موجودہ صورتحال نے 2024
اپریل
عارف علوی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے خط لکھ دیا
?️ 6 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت عارف علوی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو
اپریل
ایران نے گزشتہ 46 برسوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں:قطری تجزیہ کار
?️ 1 جولائی 2025 سچ خبریں:قطری تجزیہ نگار علی الہیل کا کہنا ہے کہ ایران
جولائی